سعودی عرب کے تاریخی شہرالعلا میں ڈیزرٹ ایکس آرٹ نمائش کا چوتھا ایڈیشن جاری ہے، جس میں سعودی اور دیگر ممالک کے فن کاروں کے خصوصی طور پر تیار کردہ دلچسپ فن پارے پیش کیے گئے ہیں۔
ڈیزرٹ ایکس کے تعاون سے کھلی فضا میں منعقد ہونے والی یہ آرٹ نمائش 16 جنوری سے 28 فروری تک جاری رہے گی، جس میں موسیقی کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
اس موقعے پر ان میں بڑے پیمانے کی انسٹالیشنز، آواز پر مبنی تخلیقات، متحرک آرٹ (کِنیٹک) اور انٹرایکٹیو تجربات شامل ہیں۔
نمائش کے شان دار قدرتی مناظر اور بھرپور ثقافتی ورثے نے زبردست ماحول پیدا کیا۔
ڈیزرٹ ایکس العلا نمائش کے تازہ ایڈیشن میں نو فن پارے رکھے گئے ہیں جنہوں نے اپنے کام میں مختلف نقطہ نظر اور مواد کو اجاگر کیا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ٹور گائیڈ عبداللہ الطویل نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ’ڈیزرٹ ایکس ایک آرٹ نمائش ہے جو کیلیفورنیا کی کوچیلا ویلی میں منعقد ہوتی ہے اور ہم اسے العُلا میں چار مرتبہ منعقد کر چکے ہیں۔
’یہ اس کا چوتھا ایڈیشن ہے۔ یہاں روزانہ بڑی تعداد میں سیاح آتے ہیں، جن میں وی آئی پی مہمان اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہوتے ہیں۔‘
انہوں نے مزید بتایا کہ ’ہمارے ساتھ سعودی فنکار بھی شامل ہیں اور یہی چیز ڈیزرٹ ایکس العلا کو منفرد بناتی ہے۔‘
اس نمائش میں پرفارمنس اور فیملی سرگرمیوں کا دلچسپ امتزاج سامنے آیا ہے۔ ساتھ ہی پروگرامز میں آواز، حرکت، کہانی اور کھیل کو یکجا کیا گیا۔
اس کے علاوہ نمائش دیکھنے کے لیے آنے والوں کے لیے مخصوص پویلین میں براہ راست موسیقی کا اہتمام بھی کیا گیا ہے، جو العلا میوزک ہب کے تعاون سے ترتیب دیا گیا۔