کیثر الملکی مشقوں میں شرکت کے لیے پاکستانی فضائیہ کا بیڑا سعودی عرب پہنچ گیا

پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کا ایف 16 بلاک 52 لڑاکا طیاروں پر مشتمل دستہ فضائی سعودی عرب کے کنگ عبدالعزیز ایئر بیس پہنچ گیا ہے۔

پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کا ایف 16 بلاک 52 لڑاکا طیاروں پر مشتمل دستہ فضائی اور زمینی عملے کے ساتھ ملٹی نیشنل فضائی جنگی مشقوں سپیئرز آف وکٹری 2026 میں شرکت کے لیے سعودی عرب کے کنگ عبدالعزیز ایئر بیس پہنچ گیا ہے۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے پیر کو ایک بیان میں بتایا کہ ان مشقوں میں سعودی عرب، پاکستان، فرانس، اٹلی، یونان، قطر، بحرین، اردن، برطانیہ اور امریکہ کے لڑاکا طیارے اور جنگی معاون شرکت کریں گے۔  

بیان میں کہا گیا کہ یہ مشقیں حصہ لینے والی فضائی افواج کے درمیان آپریشنل ہم آہنگی باہمی افہام و تفہیم اور صلاحیت سازی کو بڑھانے کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم پیش کرتی ہیں، خصوصاً بڑی فورس میں ملازمت، نائٹ کمپوزٹ ایئر آپریشنز، انٹیگریٹڈ آئی ایس آر اور جدید الیکٹرانک جنگی ماحول میں آپریشنز میں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس کثیر القومی فورم میں شرکت کے ذریعے پاکستان ایئر فورس پارٹنر ایئر فورسز کے ساتھ ’انٹرآپریبلٹی کو بڑھانے کی کوشش کرتی ہے، اور ٹیکنالوجی پر مبنی جنگی میدان میں اپنی آپریشنل تیاریوں کی تصدیق کرتی ہے۔‘

بیان میں مزید بتایا گیا کہ ان مشقوں میں شرکت کے لیے پی اے ایف کے لڑاکا طیاروں نے پاکستان میں ہوائی اڈے سے سعودی عرب کے لیے نان سٹاپ پرواز کی، جو پاکستان فضائیہ کی طویل فاصلے تک آپریشنل رسائی اور مہم کی صلاحیتوں کا مظاہرہ ثابت ہوا۔ 

مشق کے انعقاد کے دوران پی اے ایف کے پائلٹوں کو جدید ایویانکس اور بصری حد سے باہر کی صلاحیتوں سے لیس ایف 16 بلاک 52 طیاروں کو اڑانے والی فضائی افواج کے فضائی عملے کی صلاحیتوں کو بہتر بنایا جائے گا۔

پی اے ایف کے بیان کے مطابق ’ایکسرسائز سپیئرز آف وکٹری 2026 میں پاک فضائیہ کے دستے کی شرکت نہ صرف علاقائی اور بین الاقوامی فوجی تعاون کے لیے پی اے ایف کے پختہ عزم کی عکاسی کرتی ہے بلکہ اس کی پیشہ ورانہ مہارت اور ثابت شدہ صلاحیت کو بھی اجاگر کرتی ہے کہ وہ جدید فضائی افواج کے علاوہ متنوع اور مشکل آپریشنل ماحول میں مؤثر طریقے سے کام کر سکے۔‘

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا