دبئی ایئر شو میں انڈین فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ کی موت

دبئی میڈیا آفس کے مطابق فائر فائٹنگ اور ایمرجنسی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور اس وقت صورت حال کو موقع پر ہی سنبھال رہی ہیں۔

دبئی کے سرکاری میڈیا آفس کے مطابق جمعے کو ایئر شو کے دوران ایک انڈین لڑاکا طیارہ مظاہرے کے دوران گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں پائلٹ کی موت ہو گئی ہے۔

دبئی میڈیا آفس کے مطابق فائر فائٹنگ اور ایمرجنسی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور اس وقت صورت حال کو موقع پر ہی سنبھال رہی ہیں۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق انڈین فضائیہ میں استعمال ہونے والا لڑاکا طیارے ایچ اے ایل تیجس نے مقامی وقت کے مطابق دو بج کر دس منٹ پر مظاہرہ دکھانے کے لیے پرواز بھری لیکن چند ہی لمحوں بعد وہ تماشائیوں کے سامنے گر کر تباہ ہو گیا۔

حادثے کے بعد دبئی ورلڈ سینٹرل کے المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اوپر سیاہ دھواں اٹھتا دیکھا گیا جبکہ تماشائیوں کے سامنے سائرن بجنے لگے۔

دبئی کے دوسرے بڑے ایئر پورٹ پر جاری دو سالہ دبئی ایئر شو میں اس بار طویل فاصلے تک پرواز کرنے والی ایئرلائن ایمیرٹس اور اس کی کم لاگت والی ذیلی ایئرلائن فلائی دبئی کی جانب سے بڑے طیاروں کے آرڈرز بھی شامل ہیں۔

ستمبر میں انڈیا کی وزارت دفاع نے ایچ اے ایل کے ساتھ فضائیہ کے لیے 97 تیجس طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا تھا۔ ان کی فراہمی 2027 میں شروع ہونے کی توقع ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انڈین حکومت نے 2021 میں 83 تیجس طیاروں کے لیے بھی ایچ اے ایل کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا، لیکن ان طیاروں کی وہ ترسیل، جو گذشتہ سال ہونا تھی، زیادہ تر اس وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئی کہ ان کے انجن امریکہ سے درآمد کیے جاتے ہیں اور ان کی کمی درپیش ہے۔

تیجس 4.5 جنریشن کا لڑاکا طیارہ ہے جسے ہندوستان ایرناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) نے تیار کیا ہے، اور یہ ملٹی رول طیارہ ہے جسے انڈین فضائیہ اور بحریہ دونوں استعمال کرتے ہیں۔

اس طیارے نے پہلی بار 2001 میں اڑان بھری تھی البتہ اسے 2015 میں انڈین فضائیہ میں شامل کیا گیا۔

اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق تیجس اپنی کلاس کا سب سے ہلکا اور سب سے چھوٹا سپر سانک طیارہ ہے۔

’تیجس‘ سنسکرت زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب ’چمک‘ ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا