’اے خداوند، اس مشکل وقت میں ٹرمپ پر اپنا فضل کر‘: پادریوں کی ٹرمپ کے لیے خصوصی دعا

ایک طرف امریکہ اور اسرائیل کی ایران پر بمباری جاری ہے، تو دوسری طرف وائٹ ہاؤس میں امریکی افواج کے تحفظ اور صدر کی رہنمائی کے لیے خدا سے دعائیں مانگی جا رہی ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک ویڈیو آج کل وائرل ہے، جس میں وہ اوول آفس میں آنکھیں بند کیے بیٹھے ہیں اور پادریوں کا ایک جھرمٹ ان پر ہاتھ رکھ کر دعائیں مانگ رہا ہے۔

ایک طرف امریکہ اور اسرائیل کی ایران پر بمباری جاری ہے، تو دوسری طرف وائٹ ہاؤس میں امریکی افواج کے تحفظ اور صدر کی رہنمائی کے لیے خدا سے دعائیں مانگی جا رہی ہیں۔

یہ منظر اس لیے حیرت انگیز ہے کہ امریکہ کا آئین سیکیولر ہے اور اس میں مذہب کا حکومت میں کسی قسم کا کردار نہیں ہے۔

پھر اوول آفس کے عین بیچوں بیچ یہ مذہبی تقریب کیوں؟

دراصل ٹرمپ کے گرد جمع یہ پادری مسیحیت کے ’ایونجلیکل‘ (Evangelical) فرقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ فرقہ بنیادی طور پر پروٹسٹنٹ فرقے کا ایک حصہ ہے، جو تبلیغ اور مشنری خدمات پر یقین رکھتا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ویڈیو میں ایوانجیلیکل پادری ٹام ملنز کو ٹرمپ کے لیے دعا مانگتے اور یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’اے خداوند، اس مشکل وقت میں ٹرمپ پر اپنا فضل کر۔‘

ایوانجیلیکلز اسرائیل کے سخت حامی ہیں اور انہیں مسیحی صیہونی بھی کہا جاتا ہے کیوں کہ ان کا خیال ہے کہ بائبل میں اسرائیل کے قیام کی ضمانت دی گئی ہے اور قیامت کے قریب یہودی اسرائیل واپس آ جائیں گے۔

ایوانجیلیکل سیاسی طور پر بہت فعال ہیں اور ان کے لابی انگ گروپ امریکی پالیسی کو موڑنے اور اسرائیل کے حق میں جھکانے کے لیے شہرت رکھتے ہیں۔

اس کی ایک مثال اسرائیل میں امریکی سفیر مائیک ہکابی ہیں جو ایوانجیلیکل ہیں اور گریٹر اسرائیل کے حق میں بیانات دیتے رہتے ہیں اور اسے اپنے مذہب کا حصہ مانتے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ