بالی وڈ میں کچھ اداکار محض اپنی اداکاری کی بنیاد پر لازوال نقش چھوڑ گئے، بعض محض اپنی دیومالائی حسن کے سبب لاکھوں دل کی دھڑکن بنتے چلے گئے۔ پہلی قسم کے اداکاروں کی بہترین مثال بلراج ساہنی ہیں۔ دوسری طرز کے سٹارز کی ایک مثال دھرمیندر ہیں۔
بالی وڈ
زندگی کا سدا بہار گلابی پن تو شاہ رخ خان جیسے ستاروں کے لیے ہے۔ شہرت کی دیوی مہربان ہے، ساتھ والی اداکارائیں کب کی بوڑھی ہو کر زندگی کے اندھیروں میں گم ہو چکی ہیں، مگر کنگ خان کی چمک دمک مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔