بالی وڈ فلم دھرندر اپنی ریلیز کے ساتھ ہی متنازع ہو گئی تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فلم پر پاکستان اور انڈیا یعنی سرحد کی دونوں جانب سے ہی تنقیدی تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
جہاں ایک جانب صارفین اس فلم پر اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں وہیں انڈین اداکاروں کی جانب سے بھی فلم کی کہانی اور کرداروں کے حوالے سے رائے دی جا رہی ہے۔
اداکار ریتک روشن نے اپنی انسٹا گرام سٹوری میں اس فلم پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے سینیما سے پیار ہے اور ان لوگوں سے بھی جو اس کی کہانی کو قابو میں رکھتے ہوئے آگے بڑھاتے ہیں۔ دھرندر اس کی ایک مثال ہے۔ مجھے اس کی کہانی سنانے کا انداز پسند آیا۔ چاہے میں اس کی سیاست سے شاید اتفاق نہ کروں اور ان ذمہ داریوں کے بارے میں بحث کروں جو بطور فلم ساز ہم پر عائد ہوتی ہیں لیکن میں اس سبق کو نظر انداز نہیں کر سکتا جو میں نے اس سے سیکھا ہے۔‘
Hrithik Roshan directly calling out the BJP propaganda of the film #Dhurandhar What a man pic.twitter.com/98IQZo1Eha
— bk. (@CalIMeDon) December 10, 2025
ایک اور انڈین اداکار کمال آر خان نے اپنی ٹویٹ میں ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں بقول ان کے ’ایک سابقہ خاتون فوجی‘ نے اس فلم کے بارے میں کچھ سچ کہا ہے۔
ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون نے کہا کہ ’دھرندر صرف ایک فلم ہے جو مکمل سچ نہیں ہے۔ فلم کے آغاز میں فلم بنانے والوں نے بھی کہا ہے کہ یہ کوئی اصل کہانی نہیں لیکن کچھ واقعات کی ڈرامائی تشکیل ہے۔ اس کو ڈاکومینٹری یا سچ نہ مانا جائے۔‘
A retired military officer is saying this truth about film #Dhurandhar! So pls listen to her properly! pic.twitter.com/VvF0jxL0BI
— KRK (@kamaalrkhan) December 10, 2025
فلم بینوں نے اس فلم میں کئی کرداروں کی کھل کر تعریف کی ہے جن میں اکشے کھنہ سرفہرست ہیں۔ وہ اس فلم میں لیاری کے گینگسٹر رحمٰن ڈکیٹ کا کردار کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین بھی ان کی پرفارمنس کو خوب سراہا رہے ہیں اور عربی گانے پر بلوچ رقص کے دوران ان کی انٹری اور ڈانس کی ویڈیو ایک معروف میم بن چکی ہے۔
Akshaye Khanna - Peak Aura#Dhurandharpic.twitter.com/GheGhVytlE
— The Cinéprism (@TheCineprism) December 7, 2025
فلم کی کہانی اور اس میں سامنے آنے والی کئی غلطیوں کی صارفین کی جانب سے بھی نشاندہی کی جا رہی ہے۔
Dhurandhar shows Indian intelligence cadre in very poor light.
— Sushrut Sawant (@drsushrutz) December 9, 2025
Not a single intel information is passed systematically in course of the story.
Lot of loopholes in story,why doesn't Hamza report to Sanyal directly if he is his asset?
Akshaye,Arjun,Sanjay & Rakesh Bedi save it ! pic.twitter.com/2PImd4KeKu
فلم میں انڈین ایجنٹ کا کردار ادا کرنے والے رنویر سنگھ نے فلم میں حمزہ علی مزاری نامی بلوچ کا کردار ادا کیا ہے۔ ان کے کردار کی بنیاد انڈین ایجنٹ میجر موہت شرما پر رکھی گئی جن کے اہل خانہ نے دہلی ہائی کورٹ میں فلم کی نمائش روکنے کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے۔
موہت شرما کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ فلم میں موہت شرما کے بارے میں حقائق کو مسخ کیا گیا ہے۔
اسی فلم میں انڈین انٹیلی جنس کے سربراہ اور وزیراعظم مودی کے قریبی دوست اجیت دووال کے کردار کی ذمہ داری آر مادھوان کو دی گئی ہے جبکہ اداکار ارجن رامپال نے میجر اقبال کا کردار ادا کیا ہے جو بظاہر پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی کے عہدیدار ہیں۔
فلم کی خاص بات اس میں کراچی کے ایس پی چوہدری اسلم کا کردار ہے جو سنجے دت نے ادا کیا ہے۔
Sanjay Dutt Entry in #Dhurandhar
— Ved Sagar (@walkman_guy) December 6, 2025
Swag, Charisma and that Larger than life Screen Presence ..
Unnecessary negativity by X k 14 , go and watch the film in a packed single screen to witness the AURA of Sanjay Dutt.. pic.twitter.com/fTMyN8m6wN
پاکستانی صارفین کی جانب سے ایک ٹی وی شو کی پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں بظاہر چوہدری اسلم کی اہلیہ یہ کہتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہیں کہ چوہدری اسلم کی ’دہشت گرد حملے‘ میں مارے جانے کے بعد انڈین اداکار سلمان خان نے چوہدری اسلم پر فلم بنانے کے لیے رابطہ کیا تھا۔
صارفین کے مطابق اس فلم میں بہت سی کہانیوں کو ملا کر ایک ڈرامائی کہانی بنائی گئی تاکہ فلم سے سیاسی مقاصد کا حصول ممکن بنایا جا سکے۔