شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے کپڑوں کے برانڈ ڈی یا وول ایکس کی نئی کلیکشن کو ان کی ویب سائٹ پر لائیو ہوئے ابھی 24 گھنٹے نہیں ہوئے اور ان کی کچھ مصنوعات پہلے ہی فروخت ہو چکی ہیں۔
یہ برانڈ کی دوسرا اور ڈزنی کے تعاون سے پہلی کلیکشن تھی۔ اپنے سیاہ تھیم والے سٹریٹ ویئر کلیکشن کے لیے جانا جاتا ہے، یہ مصنوعات اگرچہ بظاہر بنیادی ڈیزائن کی نظر آتی ہیں، لیکن قیمت ان کی نسبت بہت زیادہ ہے۔
کچھ بنیانوں جیساکہ نیکٹورنل اور ڈکٹیپڈ کی قیمت 15 ہزار انڈین روپے ہے جبکہ کلنگ سموک سویٹ شرٹ جو شاہ رخ خان نے تشہیر کے دوران بھی پہنی تھی کی قیمت 41 ہزار انڈین روپے ہے۔
اس ہفتے کے شروع میں تشہیر کے دوران سہانا خان پر نظر آنے والی سگنیچر ایکس ڈینم جیکٹ کی قیمت 99 ہزار انڈین روپے (تقریباً تین لاکھ پاکستانی روپے) ہے۔ اکثر ڈینم جیکٹس کی اتنی زیادہ قیمت نہیں ہوتی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
نہ صرف قیمت اور محدود سٹاک اس پروڈکٹ اور برانڈ کی خصوصیت میں اضافہ کرتی ہے، بلکہ حقیقت یہ ہے کہ مصنوعات کا ایک دن سے بھی کم وقت میں فروخت ہونا، یہ ثابت کرتا ہے کہ ہر کوئی اسے خریدنے کے لیے مقابلہ کر رہا ہے۔
آریان خان کی کلیکشن ریکارڈ وقت میں فروخت ہوتی ہے لہذا یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہونی چاہیے کیوں کہ ایسا ہی لانچ کے وقت بھی ہوا تھا۔
جب برانڈ نے اپریل 2023 میں بہت زیادہ تشہیر کے ساتھ اپنی پہلی کلیکشن متعارف کرائی تھی تو شاہ رخ خان کی تشہیرشدہ جیکٹ کچھ ہی وقت میں فروخت ہوگئی تھیں۔ ایک جیکٹ کی قیمت دو لاکھ انڈین روپے رکھی گئی تھی۔
مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔