منشیات کے استعمال پر آریان خان ممبئی ساحلی پارٹی سے گرفتار

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے وٹس ایپ سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ وہ مستقل منشیات لیتے اور استعمال کرتے رہے ہیں اور اسی رپورٹ کے مطابق ادارہ برائے انسداد منشیات بھارت کا یہ کہنا ہے کہ آریان خان کے خلاف کیس کافی مضبوط ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آریان کا سیل فون ضبط کر لیا گیا ہے اور اس کی سکیننگ کی جا رہی ہے (تصویر: انسٹاگرام آفیشل پیج آریان خان)

 

بالی وڈ سٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو بھارت کے ادارہ برائے انسداد منشیات (این سی بی) نے گزشتہ روز ممبئی کے ساحل کے قریب ایک کروز پارٹی سے گرفتار کر لیا ہے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے عہدیدار منشیات استعمال کے معاملے میں آریان سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ بھارت میں ٹوئٹرپر یہ واقع مستقل زیر بحث ہے اور ٹاپ ٹرینڈز میں شمار ہو رہا ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق آریان کا سیل فون ضبط کر لیا گیا ہے اور اس کی سکیننگ کی جا رہی ہے۔

بھارتی ویب سائیٹ نیوز18 کے مطابق ان کے فون پر وٹس ایپ چیٹس سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ آریان مستقل مختلف قسم کی منشیات لیتے اور استعمال کرتے رہے ہیں اور اسی رپورٹ کے مطابق این سی بی کا یہ کہنا ہے کہ آریان خان کے خلاف کیس کافی مضبوط ہے چونکہ ان کو اب اس کیس میں کافی شواہد مل چکے ہیں۔

ضبط شدہ منشیات میں کوکین، ایم ڈی ایم اے، چرس اور ایل ایس ڈی شامل ہیں اور آریان خان سمیت اس پارٹی سے سات دیگر لوگوں کو بھی  تفتیش میں شامل کیا گیا ہے۔ این سی بی کے مطابق اس کروز پر اور بھی مشہور شخصیات تھیں لیکن صرف ان لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے منشیات بر آمد ہوئی۔

بھارتی حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد کے بلڈ ٹیسٹ کے بعد مزید کارروائی ہوگی۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہےکہ شاہ رخ خان کی جانب سے معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب حکام نے کروز پارٹی کے منتظمین کو بھی تحقیقات کے لیے طلب کیا ہے۔

شاہ رخ خان اور ان کے بیٹے کے خلاف جارحانہ طور پر بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مسلسل ٹویٹ پوسٹس کی جا رہی ہیں۔ ایک صارف امت سنگھ نے اپنی ٹویٹ میں شاہ رخ اور انکے بیٹے کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ میرا نام خان ہے اور میں نشے کا عادی نہیں!! لیکن میرا بیٹا نشے کا عادی ہے۔

ایک اور صارف نے آریان خان کی میم شیئر کی جس میں لکھا گیا ہے کہ ’مجھے ڈرگز دو‘

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹرینڈنگ