ویلنٹائن ڈے کی رات شاہ رخ خان کے گھر کون قیام کر سکتا ہے؟

شاہ رخ خان کے دہلی والے گھر میں ایک رات ٹھہرنے کے لیے دو عام لوگوں کا انتخاب ایک سلیکشن کمیٹی کے ذریعے کیا جائے گا جس میں شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان بھی شامل ہوں گی۔

(ائیر بی این بی)

شاہ رخ خان اور گوری خان کے گھر ایک رات قیام کا موقع ایک قرعہ اندازی کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

دہلی میں واقع ان کے اس گھر میں ایک رات گزارنے کے لیے ائیر بی این بی ویب سائٹ کے ذریعے اس قرعہ اندازی میں شامل ہونا ہو گا اور یہ درخواست رواں سال 30 نومبر تک جمع کرائی جا سکتی ہے۔ 15 دسمبر کو ان دو خوش نصیب اشخاص کا اعلان کیا جائے گا جو ایک رات اس گھر میں گزار سکیں گے۔

جیتنے والے دو افراد کو آئندہ سال ویلنٹائن ڈے کی رات (13 فروری) اس گھر میں رہائش کی اجازت دی جائے گی۔ دہلی کے باہر سے آنے والے افراد جو بھارت کے رہائشی ہوں تو انہیں ریٹرن ٹکٹ فراہم کیا جائے گا۔

صرف بھارت میں رہنے والے افراد اس قرعہ اندازی میں حصہ لے سکتے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

شاہ رخ خان کے دہلی والے گھر میں ایک رات ٹھہرنے کے لیے دو عام لوگوں کا انتخاب ایک سلیکشن کمیٹی کے ذریعے کیا جائے گا جس میں شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان بھی شامل ہوں گی۔

بھارت میں موجود شہری اس ویب سائٹ پر جا کر درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔ 

اس بات کی اطلاع خود شاہ رخ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر دی۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دوران خوش قسمت دو لوگوں کو شاہ رخ کے گھر رات میں ڈنر کرنے کا موقع ملے گا اور ساتھ ہی وہ شاہ رخ کی فلمیں بھی دیکھ پائیں گے۔ 

اپنے دہلی والے گھر کو گوری خان نے خود ڈیزائن کیا ہے۔ ممبئی میں رہنے کے باوجود دلی والے اس گھر سے شاہ رخ خان کی بہت یادیں وابستہ ہیں۔ شاہ رخ جب بھی دہلی آتے ہیں تو وہ اپنے اسی گھر میں ٹھہرتے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فلم