انڈین اداکارہ پرینکا چوپڑا جونس نے گلوکار نِک جونز سے اپنی شادی کے بارے میں مسلسل قیاس آرائیوں پر بات کرتے ہوئے تسلیم کیا ہے کہ شادی کے ابتدائی برسوں میں ان کی اور شوہر کی عمر میں 10 سال کے فرق کے بارے میں مسلسل سوالات پریشان کن تھے۔
وہ جریدے ’ورائٹی‘ سے آن لائن بات چیت کر رہی تھیں۔ اس موقعے پر ان سے پوچھا کہ کیا ان کی شادی خاتمے کے دہانے پر ہے؟ اس سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ’ہمیں آٹھ سال ہو گئے ہیں۔ اگر لوگ اس (شادی) کے ٹوٹنے کا انتظار کرتے رہنا چاہتے ہیں تو یہ ان کی مرضی ہے۔ میں نے اس بارے میں سوچنا چھوڑ دیا ہے۔‘
پرینکا چوپڑا اور نک جونس نے مئی 2018 میں ملاقات کے بعد چھ ماہ کے طوفانی رومانس کے بعد اسی سال دسمبر میں شادی کی اور ان کی ایک بیٹی مالتی میری چوپڑا جونز ہیں جو جنوری 2022 میں پیدا ہوئیں۔
پرینکا چوپڑا نے کہا کہ ’مجھے نہیں معلوم کہ ہمارے بارے میں ایسی کیا بات تھی جو لوگوں کو ناگوار گزری۔ میرے خیال میں اس کی وجہ مختلف ثقافتیں تھیں۔ مختلف ممالک، مختلف مذاہب، عمر کا فرق۔ یہ بہت تکلیف دہ تھا۔ اور ہم دونوں نے، باہر کی طرف دیکھنے کی بجائے، بس ایک دوسرے کو دیکھا، اور ہم نے سوچا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ تو اب اس کا ہم پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔‘
43 سالہ ’سٹاڈیل‘ سٹار نے بطور جوڑا اپنے ابتدائی دنوں کو یاد کیا، اور تسلیم کیا کہ وہ حیران تھیں کہ ان کا رشتہ کتنی تیزی سے آگے بڑھا۔
پرینکا چوپڑا کہتی ہیں کہ ’ہم نے بہت جلدی شادی کی۔ ملاقات کے چھ ماہ کے اندر۔ جب میں نے ان سے شادی کی تو مجھے نہیں معلوم تھا کہ کیا یہ واقعی سچ ہے۔ ان کا یہ روپ۔ کیوں کہ میں سوچتی تھی کہ یہ پاگل پن ہے۔ یہ سب دکھاوا ہے۔‘
’لیکن نک میں ایک مکمل سچائی ہے۔ اس پیشے میں جہاں آپ کو بدلنے اور دکھاوا کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، وہ مجھے ہر روز متاثر کرتے ہیں۔ وہ ہمیشہ سچے رہتے ہیں۔‘
اداکارہ نے نک جونس سے ملنے سے پہلے دو سال تک ڈیٹنگ سے وقفہ لینے کے بارے میں بات کی کیوں کہ انہوں نے خود کو ’پہچاننا‘ چھوڑ دیا تھا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
انہوں نے 2023 میں ’کال ہر ڈیڈی‘ پوڈ کاسٹ پر ایلکس کوپر کو بتایا کہ ’مجھے یہ جاننے کی ضرورت تھی کہ میں اپنی غلطیاں کیوں دہراتی رہی اور وہ غلطی ہمیشہ یہ محسوس کرنا تھی کہ مجھے دیکھ بھال کرنے والا بننے کی ضرورت ہے، ہمیشہ یہ محسوس کرنا کہ ان کا ساتھ دینے کے لیے اپنی نوکری، اپنا کام، اپنی میٹنگ یا اپنی ترجیح کو منسوخ کرنا ٹھیک ہے۔‘
انہوں نے ’لیو بیفور یو لو می‘ کے گلوکار کے بارے میں کہا، ’وہ مجھے چمکتا دیکھ کر خوش ہوتے ہیں۔ وہ ان شوز کے بارے میں سب سے زیادہ پرجوش ہوتے ہیں جو میں کر رہی ہوں۔‘
پرینکا چوپڑا جونس اگلی بار ’دا بلف‘ میں نظر آئیں گی، جس میں کارل اربن، اسماعیل کروز کورڈووا، صفیہ اوکلے گرین اور ویدانتن نائیڈو بھی اداکاری کر رہے ہیں اور اس کی ہدایت کاری فرینک ای فلاورز نے کی ہے۔
© The Independent