اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بالی وڈ میں ’غیر انسانی‘ برتاؤ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ایک فلم ڈائریکٹر نے سیٹ پر ان کا انڈرویئر دیکھنے کی فرمائش کی تھی۔
انڈین فلم انڈسٹری میں اداکارہ کے طور پر اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے 40 سالہ پریانکا نے ایک نامناسب صورت حال پر بات کی جس کا انہیں سامنا کرنا پڑا۔
نیویارک سے شائع ہونے والا فیشن میگزین ’دا زو رپورٹ‘ کے ساتھ ایک انٹرویو میں پریانکا نے بتایا: ’یہ 2002 یا 2003 کا واقعہ ہوسکتا ہے۔ (ایک فلم میں) میں ایک انڈر کور ایجنٹ کا کردار ادا کر رہی تھی جہاں میں ایک مرد کو بہلا پھسلا رہی ہوں، ظاہر ہے کہ جب لڑکیاں انڈرکور ایجنٹس کا کام کرتی ہیں تو انہیں ایسا ہی کرنا ہوتا ہے لیکن مجھے کہا گیا کہ (جب میں لڑکے کو بہکانے کا سین کروں) تو مجھے ایک ایک کر کے سارے کپڑے اتارنا ہوں گے۔‘
انہوں نے مزید بتایا کہ وہ کپڑوں کے نیچے کچھ کپڑے پہننا چاہتی تھی لیکن فلم ساز کا کہنا تھا ’نہیں، مجھے اس کا انڈرویئر دیکھنا ہے ورنہ کوئی اس فلم کو دیکھنے کیوں آئے گا۔‘
پریانکا نے اس حوالے سے مزید بتایا: ’انہوں (ہدایت کار) نے ایسا مجھے (براہ راست) نہیں کہا بلکہ میرے سامنے میرے سٹائلسٹ سے کہا۔ یہ بہت ہی غیر انسانی لمحہ تھا۔ یہ ایک اس طرح کا احساس تھا کہ میں اس کے علاوہ کچھ نہیں کہ مجھے کس طرح استعمال کیا جا سکتا ہے، میرا فن اہم نہیں ہے، میں جو کام کرتی ہوں اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
بالی وڈ سٹار نے کہا کہ وہ اس واقعے کے دو دن بعد فلم چھوڑ کر چلی گئیں اور اپنے والد کے کہنے پر اپنی جیب سے پروڈکشن ہاؤس کو ان پر خرچ کی گئی رقم واپس کی۔
انہوں نے کہا: ’میں ہر روز اس ڈائریکٹر کا سامنا نہیں کر سکتی تھی۔‘
مارچ میں پریانکا چوپڑا نے بالی ووڈ چھوڑنے کی بنیادی وجہ کی تفصیلات بھی بتائی تھیں۔
ڈیکس شیفرڈ کے پوڈ کاسٹ آرم چیئر ایکسپرٹ کے ساتھ بات چیت کے دوران پریانکا چوپڑا نے کہا: ’مجھے بالی ووڈ انڈسٹری میں دیوار سے لگایا جا رہا تھا۔‘
ان کے بقول: ’لوگ مجھے کاسٹ نہیں کر رہے تھے۔ مجھے لوگوں سے شکایت تھی، میں اس کھیل میں اچھی نہیں رہی اس لیے میں ایک طرح کی سیاست سے تھک چکی تھی اور میں نے خود سے کہا کہ مجھے بریک کی ضرورت ہے۔‘
© The Independent