شرمین عبید چنائے کو سٹار وارز سیریز کی فلم کی ہدایت کاری ملنے پر دنیا بھر سے کئی لوگوں نے مبارک باد دی ہے، جن میں بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی شامل ہیں۔
تاہم شرمین کے متعلق اپنی انسٹاگرام سٹوری میں پاکستانی کی جگہ انہیں جنوبی ایشیائی کہنے پر پریانکا کو اعتراضات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں شرمین کو مبارک باد دیتے ہوئے لکھا: ’پہلی غیر سفید فام اور پہلی خاتون سٹار وارز فلم کی ہدایت کاری کریں گی۔ وہ جنوبی ایشیائی بھی ہیں۔ یہ ایک تاریخی لمحہ ہے۔ شرمین میری دوست، مجھے آپ پر فخر ہے۔‘
پریانکا کی سٹوری پر اعتراض کرنے والوں میں ایک نام پاکستانی اداکار عدنان صدیقی کا بھی ہے۔
عدنان صدیقی نے پریانکا کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں ٹیگ کرتے ہوئے لکھا: ’پریانکا نہایت عزت کے ساتھ آپ کی معلومات میں اضافے کے لیے کہ شرمین عبید چنائے سب سے پہلے ایک پاکستانی ہیں۔
’بالکل اسی طرح جیسے آپ جنوبی ایشیائی ہونے کا دعویٰ کرنے سے پہلے جب بھی موقع ملتا ہے اپنے انڈین ہونے کا اظہار کرتی ہیں۔‘
With due respect, @priyankachopra . Sharmeen Obaid Chinoy is a Pakistani first just to brush up your knowledge. Much like the way you flaunt your Indian nationality whenever you get the opportunity before claiming to be a South Asian. pic.twitter.com/B7wy8gD8QB
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) April 14, 2023
عدنان کی ٹویٹ پر کئی صارفین نے اپنا ردعمل دیا۔ صارف فیصل کپاڈیا نے لکھا: ’آپ جتنی بھی کوشش کر لیں پاکستان کو بین الاقوامی بیانیے سے نہیں مٹا سکتے۔
’شرمین ایک پاکستانی ہیں اور انہیں یہی کہا جانا چاہیے، آپ جعلی اتحاد کے بہانے قومیت کو مٹا نہیں سکتے، کتنے انڈین ستارے ہیں جو ایک اعزاز جیتنے پر خود کو جنوبی ایشیائی کہیں گے ؟ نہیں وہ انڈین ہیں۔‘
You cannot erase pakistan from international narrative no matter what you try. Sharmeen is a Pakistani and she should be called that you cannot brush nationality under your pretext of fake unity. How many Indian stars would say south Asian on winning an accolade no they are…
— FK (@faisalkapadia) April 14, 2023
’افشاں طیب نے لکھا: ’پریانکا نے کبھی بھی ایک انڈین کو جنوبی ایشیائی کے طور پر متعارف نہیں کرایا لیکن پاکستانیوں کی بات آتے ہی وہ جنوبی ایشیائی ہو جاتے ہیں۔‘
They never introduce indian as south asians but Pakistanio ki baat aty hi wo south asian hojate.
— Afshan Tayyab (@AfshanTayyab__) April 14, 2023
نائلہ نے بھی پریانکا سے یہی شکایت کی اور کہا کہ چنائے کو پاکستانی دکھانے کے لیے پریانکا کو ایک بڑے دل کی ضرورت ہے۔
Chinoy ko Pakistani kehnay k liyay PeeCee needed a large heart.
— naila israr (@nailaisrar) April 15, 2023
ماہبینو نے لکھا: ’پریانکا شرمین کے ملک پاکستان کا نام لکھ کر وہ عزت دیں جس کی وہ حق دار ہیں! یا آپ خیانت سے کام لیتے ہوئے سچ چھپانا چاہتی ہیں؟ ہم آپ کے جنگی جنون کو نہیں بھولے ہیں۔‘
Give Sharmeen the respect she deserves by naming Pakistan as her country Priyanka! Or are you so dishonest that you want to hide the truth? We have not forgotten your war mongering.
— M (@MahbinaW) April 14, 2023
ایک صارف اشانت نے پریانکا کی حمایت میں لکھا کہ ’گھبرائیں نہیں، وہ پاکستانی ہے ہم سب جانتے ہیں۔ پریانکا چوپڑا نے شرمین کو ’جنوبی ایشیائی‘ کہا ہے صرف اس لیے کیونکہ وہ آسکر سے ایک ماہ قبل ’ساؤتھ ایشین ایکسیلنس‘ کا جشن منا رہی تھیں۔‘
Hahaha don't panic guys, she's a Pakistani we all know that, everybody knows! Priyanka Chopra has refered Sharmeen as "South Asian" only because they were already celebrating "South Asian Excellence" at the Oscars a month ago.
— Ishant Enu (@ishantenu) April 15, 2023
امریکی فلم سٹوڈیو کے عہدے داروں نے جمعے کو اعلان کیا تھا کہ سٹار وارز کی تین نئی فلمیں تیاری کے مراحل میں ہیں، جن میں سے ایک کی ہدایت کار پاکستان سے تعلق رکھنے والی آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے ہوں گی۔
شرمین وہ پہلی خاتون ہوں گی، جو سٹار وارز سیریز کی کسی فلم کی ہدایت کاری کے فرائض انجام دیں گی۔