پاکستان سیمی فائنل میں ملائیشیا کو پنیلٹی شوٹ آؤٹس پر تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر فائنل میں پہنچا تھا۔
ہاکی
پاکستان ہاکی ٹیم کوالالمپور میں منعقدہ نیشنز کپ کے فائنل میں آج نیوزی لینڈ کا سامنا کرے گی، جسے کئی سالوں بعد قومی ٹیم کے لیے خود کو منوانے کا ایک اہم موقع قرار دیا جا رہا ہے۔