نیوزی لینڈ نے ہفتے کو ملائیشیا میں ایف آئی ایچ ہاکی نیشنز کپ کے فائنل میں یکطرفہ مقابلے میں پاکستان کو باآسانی 2-6 سے شکست دے دی۔
سیمی فائنل میں فرانس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پینلٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر فائنل میں پہنچنے والی گرین شرٹس آج کوالالمپور میں کھیلے گئے فائنل میں مکمل طور پر دباؤ میں دکھائی دیے۔
نیوزی لینڈ نے پہلے ہاف میں پاکستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 0-5 کی واضح برتری حاصل کر لی۔
کیویز نے میچ کے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور پاکستانی دفاع کو مسلسل دباؤ میں رکھا۔
پنلٹی کارنرز اور فیلڈ گولز کی مدد سے انہوں نے پاکستان کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا۔
دوسرے ہاف میں پاکستان نے دو گول کیے لیکن وہ میچ میں واپسی کے لیے ناکافی تھے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
پاکستان ایف آئی ایچ پرو لیگ میں شرکت سے صرف ایک جیت کے فاصلے پر کھڑا ہے۔