پاکستان جمعے کو ملائیشیا میں جاری فیڈریشن آف انٹرنیشنل ہاکی نیشنز کپ کے پہلے سیمی فائنل میں فرانس کو پینلٹی شوٹ آؤٹ پر ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا۔
آج کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں مقابلہ 3-3 گول سے برابر رہا۔
میچ کے آخر تک پاکستان کو فرانس پر دو کے مقابلے میں تین گولوں سے برتری حاصل تھی۔
تاہم آخری تین منٹوں میں فرانس نے گول کر کے سکور برابر کر دیا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
پاکستان نے ابتدا میں دو - صفر کے خسارے سے شاندار کم بیک کیا اور کھیل کے تیسرے کوارٹر میں تین گول کیے۔
مقررہ وقت میں سکور برابر ہونے کے سبب پینلٹی شوٹ آؤٹس ہوئے، جس میں پاکستان نے فرانس کے تین - دو سے ہرا دیا۔
18 جون کو نیوزی لینڈ سے شکست کے باوجود پاکستان بہتر گول اوسط کی بنیاد پر سیمی فائنل میں پہنچا تھا۔
پاکستان ہفتے کو فائنل کھیلے گا۔