ہاکی نیشنز کپ: سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو نیوزی لینڈ سے شکست

پاکستان ایک موقعے پر ایک کے مقابلے پر تین گول سے جیت رہا تھا، مگر نیوزی لینڈ نے لگاتار تین گول کر کے پاکستان کو شکست دے دی۔

پاکستان نے 16 جون کو جاپان کو دو کے مقابلے پر تین گول سے شکست دی تھی، جب کہ 15 جون کو ہونے والا افتتاحی میچ پاکستان اور ملائیشیا کے مابین تین تین گول سے بےنتیجہ رہا تھا (انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن)

ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں کھیلے جانے والے آٹھ ملکی نیشنل ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم سے ہار گیا ہے۔

پاکستان ایک موقعے پر ایک کے مقابلے پر تین گول سے جیت رہا تھا، مگر نیوزی لینڈ نے لگاتار تین گول کر کے پاکستان کو شکست دے دی۔

پاکستان کی جانب سے عبدالرحمان نے دو گول کیے۔

اس سے قبل پاکستان نے 16 جون کو جاپان کو دو کے مقابلے پر تین گول سے شکست دی تھی، جب کہ 15 جون کو ہونے والا افتتاحی میچ پاکستان اور ملائیشیا کے مابین تین تین گول سے بےنتیجہ رہا تھا۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان عماد بٹ، جب کہ وحید نائب کپتان ہیں۔

ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل 20 جون کو جبکہ فائنل 21 جون کو کھیلا جائے گا۔ اسی دن تیسری پوزیشن کے لیے بھی میچ ہو گا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

نیشنل ہاکی کپ میں کل آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ بی میں پاکستان، ملیشیا، نیوزی لینڈ اور جاپان شامل ہیں، جب کہ گروپ اے میں فرانس، کوریا، جنوبی افریقہ اور ویلز کی ٹیمیں مدِ مقابل ہیں۔

ایک شاندار ماضی کے بعد پاکستان کی ہاکی ٹیم حالیہ برسوں میں مسلسل تنزل کا شکار رہی ہے اور عالمی ہاکی فیڈریشن کی رینکنگ میں 13ویں نمبر پر موجود ہے۔ دنیا میں ہاکی کی سرِفہرست ٹیم نیدرلینڈز، دوسرے نمبر پر جرمنی اور تیسرے نمبر پر بیلجیئم ہیں۔

انڈیا اس فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہے، تاہم نیشل ہاکی کپ ٹورنامنٹ میں انڈیا سمیت ٹاپ نو ٹیموں میں سے کوئی بھی شریک نہیں۔ رینکنگ کے لحاظ سے فرانس اس ٹورنامنٹ کی مضبوط ترین ٹیم ہے جس کا نمبر 10واں ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل