انڈر 18 ایشیا ہاکی کپ: پاکستان کا فاتحانہ آغاز، ہانگ کانگ کی ہار

پاکستان کی انڈر 18 ہاکی ٹیم نے ایشیا ہاکی کپ 2025 کے افتتاحی میچ میں ہانگ کانگ کو آٹھ صفر سے شکست دے دی۔

پانچ جولائی، 2025 کو داژو میں ایشیا کپ 2025 کے ایک میچ سے قبل پاکستان اور ہانگ کانگ کے کھلاڑی نظر آ رہے ہیں (ایشیا ہاکی/انسٹاگرام)

پاکستان کی انڈر 18 ہاکی ٹیم نے ایشیا ہاکی کپ 2025 کے افتتاحی میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہانگ کانگ کو آٹھ صفر سے شکست دے دی۔

یہ میچ چین کے شہر داژو میں کھیلا گیا جہاں پاکستان نے آغاز سے ہی حریف ٹیم پر دباؤ برقرار رکھا اور یکطرفہ مقابلے کے بعد بڑی فتح حاصل کی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستان گروپ اے میں شامل ہے جہاں اسے چین، بنگلہ دیش، ہانگ کانگ اور سری لنکا کا سامنا کرنا ہے۔ 

پاکستان اپنا اگلا میچ آج سری لنکا کے خلاف کھیلے گا، جس کے بعد آٹھ جولائی کو بنگلہ دیش اور نو جولائی کو میزبان چین سے ٹکر ہو گی۔

ایشین ہاکی فیڈریشن کے مطابق تین سے 13 جولائی تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 11 ٹیمیں شریک ہیں جن میں پاکستان، بنگلہ دیش، چین، سری لنکا، ہانگ کانگ، ملائیشیا، جاپان، چائنیز تائپے، ازبکستان، انڈونیشیا اور قازقستان شامل ہیں۔

خواتین کے انڈر 18 ایشیا کپ میں جاپان، چین، ہانگ کانگ، بنگلہ دیش، ازبکستان، چائنیز تائپے، سری لنکا اور قازقستان کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل