مانچسٹر یونائیٹڈ کو لیور پول کے ہاتھوں بدترین شکست

لیورپول نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-7 سے ہرا کر 90 سال سے زائد عرصے میں بدترین شکست دی ہے۔

لیورپول کے ڈچ سٹرائیکر گیکپو پانچ، مارچ، 2023 کو مانچسٹر یونائیٹڈ کے خلاف گول سکور کرنے پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں (اے ایف پی)

لیورپول نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو این فیلڈ فٹ بال گراؤنڈ میں 0-7 سے ہرا کر90 سال سے زائد عرصے میں بدترین شکست دی ہے۔

لیگ کپ جیتنے کے صرف ایک ہفتے بعد یونائیٹڈ کو پریمیئر لیگ میں اپنی سب سے بڑی شکست اور تمام مقابلوں میں کلب کی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یونائیٹڈ کو اس سے قبل تین موقعوں پر 0-7 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آخری بار اتنے بڑے مارجن سے 1931 میں وولورہیمپٹن کے خلاف میچ شکست ہوئی تھی۔

اس سکور نے لیورپول کی یونائیٹڈ کے خلاف پچھلی بہترین فتح کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، جو 1895 میں 1-7 سے جیت تھی۔

خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق کوڈی گاکپو، ڈارون نونیز اور محمد صلاح نے دو، دو گول سکور کیے جبکہ ایک گول رابرٹو فرمینو نے کیا۔ دوسرے ہاف میں چھ گول سکور ہوئے۔

اس شکست سے مانچسٹر یونائیٹڈ کے کوچ ایرک ٹین ہیگ کی ٹرافی حاصل کرنے کے لیے چو مکھی کوششوں کو بھی بڑا دھچکا لگا اور لیگ ٹائٹل کا چیلنج اب ناممکن ہوتا جا رہا ہے۔

دریں اثنا لیورپول نے ہفتے کو ٹاپ چار حریفوں نیو کاسل اور ٹوٹنھم کی شکست کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چیمپیئنز لیگ کے لیے کوالیفائی کرنے کی اپنی کوششوں کو مضبوط کیا ہے۔

محمد صلاح 129 گول کے ساتھ مرسی سائیڈ کلب کی جانب سے پریمیئر لیگ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔

لیورپول کو اب تک ایک مایوس کن مہم کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ مینیجر جرگن کلوپ کی ٹیم مستقل مزاجی لانے کی کوشش کر رہی ہے۔

علاوہ ازیں چوتھے نمبر پر موجود ٹوٹنھم کا فرق کم ہو کر تین پوائنٹس رہ گیا ہے جبکہ لیورپول کے پاس اب بھی ایک میچ باقی ہے۔

لیورپول کی نظریں ٹاپ فور پر لگی ہوئی تھیں لیکن یونائیٹڈ کو معلوم تھا کہ جیت کے علاوہ کچھ بھی اس کے لیے ٹائٹل کے چیلنج کے لیے بڑا دھچکا ہوگا کیونکہ آرسنل نے ہفتے کو بورن ماؤتھ کے خلاف 2-3 سے فتح حاصل کی تھی۔

تاہم 2016 سے این فیلڈ میں شکست کے باعث تاریخ مہمان ٹیم کے ساتھ نہیں تھی۔ یونائیٹڈ کو گذشتہ سیزن میں اسی میچ میں 0-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ٹین ہیگ کی قیادت میں مانچیسٹر یونائیٹڈ کے اعصاب کا یہ تازہ ترین امتحان تھا، جو پہلے ہی رواں سیزن میں مانچسٹر سٹی اور آرسنل کے خلاف میچ ہار چکی ہے۔

نیدر لینڈ سے تعلق رکھنے والے مینیجر کی اس ٹیم کو اپنی پہلی ٹرافی جیتنے کے سات دن بعد یہ شرم ناک دھچکا لگا۔

کوڈی گاکپو نے 43 ویں منٹ میں اینڈریو رابرٹسن کے پاس پر گول کرکے لیورپول کو برتری دلائی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اگر یونائیٹڈ کے شائقین کو وقفے کے بعد ردعمل کی توقع تھی تو دوسرے ہاف میں وہ لیورپول کے دھماکہ خیز آغاز سے وہ  حیران رہ گئے۔ ڈارون نونیز نے ہاروی ایلیٹ کے کراس پر لیورپول کی برتری میں اضافہ کیا۔

50 ویں منٹ میں مقابلہ0-3 تھا جب صلاح کوڈی گاکپو کے پاس پر گول کیا۔

وہاں سے مانچسٹر یونائیٹڈ کے کوچ ٹین ہیگ کے لیے صورت حال بد سے بدتر ہوتی چلی گئی اور ان کی ٹیم میچ میں واپسی کی کوشش کرتی رہی۔

لیورپول نے یونائیٹڈ کے کمزور دفاع کا بے رحمی سے فائدہ اٹھایا، صلاح نے 66 ویں منٹ میں 0-4 اور نونیز نے 75 ویں منٹ میں دوبارہ گول داغ دیا۔

صالح نے83 ویں منٹ گول کر کے سکور کردیا 0-6 اور متبادل کھلاڑی فرمینو نے 88 ویں منٹ  آکر  گول کر دیا۔

لیورپول کو گول کرنے کے صرف آٹھ مواقع ملے اور انہوں نے سات گول داغے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق لیورپول کے مینیجر جرگن کلوپ نے کہا، ’یہ بہت، بہت لمبے عرصے بعد بہترین کارکردگی تھی۔ ہر کسی نے دیکھا کہ لڑکے کیا کر سکتے ہیں۔‘

یونائیٹڈ کے مینیجر ایرک ٹین ہیگ نے کہا ’نتیجہ بالکل واضح ہے، یہ غیر پیشہ ورانہ ہے۔‘

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال