قطری شیخ مانچسٹر یونائیٹڈ کو خریدنے کی دوڑ میں شامل

شیخ جاسم بن حماد التھانی نے پورا مانچسٹر یونائیٹڈ فٹ بال کلب خریدنے کے لیے اپنی بولی کی جمعے کو تصدیق کی۔

23 نومبر 2022 کو لی گئی اس فائل تصویر میں مانچسٹر یونائیٹڈ فٹ بال ٹیم کے ہوم گراؤنڈ اولڈ ٹریفورڈ سٹیڈیم دیکھا جاسکتا ہے (اے ایف پی)

قطر سے تعلق رکھنے والے ایک بینکر شیخ جاسم بن حماد التھانی کی سربراہی میں ایک کنسورشیم نے اعلان کیا کہ انہوں نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو خریدنے کے لیے بولی جمع کرائی ہے جبکہ برطانوی ارب پتی جم ریٹکلف کی جانب سے بھی بولی کی اطلاعات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شیخ جاسم بن حماد التھانی نے پورا مانچسٹر یونائیٹڈ فٹ بال کلب خریدنے کے لیے اپنی بولی کی جمعے کو تصدیق کی۔

فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق دوسری بولی دہندہ ریٹکلف کی کمپنی انیوس ہے جس نے باضابطہ طور پر دلچسپی کا اعلان کیا۔

ڈیلی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے فروخت کرنے والے امریکی مرچنٹ بینک رائن گروپ کو بتایا تھا کہ وہ ’کلب کے طویل مدتی نگہبان بن سکتے ہیں۔‘

بی بی سی کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریٹکلف نے جمعے کی شب 10 بجے کی ڈیڈ لائن سے پہلے بولی جمع کرائی۔ سعودی عرب کی جانب سے بھی بولی کی توقع کی جا رہی تھی۔

قطر اسلامک بینک (کیو آئی بی) کے چیئرمین شیخ جاسم کے بیان میں یونائیٹڈ کلب کے لیے بولی میں مجوزہ رقم کی تفصیلات نہیں دی گئیں۔

تاہم اطلاعات کے مطابق اس کی قیمت ریکارڈ چھ ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔

یہ کلب کے موجودہ مالکان گلیزر خاندان کی جانب سے 2005 میں متنازع حصول کے برعکس ہوگا۔ یونائیٹڈ پر اس وقت 62 کروڑ ڈالر سے زائد کا قرض ہے۔

جمعے کو اعلان کردہ بولی ’قرض سے مکمل طور پر پاک‘ ہوگی اور شیخ جاسم کی نائن ٹو فاؤنڈیشن کے ذریعے ’فٹ بال ٹیموں، تربیتی مرکز، سٹیڈیم اور وسیع تر بنیادی ڈھانچے، شائقین کے تجربے اورکلب کی حمایت یافتہ کمیونیٹیز میں سرمایہ کاری کرنے کی کوشش کی جائے گی۔‘

گلیزر خاندان نے نومبر میں اعلان کیا تھا کہ وہ ریکارڈ 20 بار انگلش چیمپیئن کی فروخت یا سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں، جس کے بعد قطر اور سعودی عرب سے دلچسپی لینے رکھنے والوں کے درمیان بولی کی جنگ شروع ہو گئی۔

لیکن نیویارک سٹاک ایکسچینج (NYSE) میں یونائیٹڈ کے حصص کی تجارت میں کلب کے لیے کام کرنے والے بروکرز جمعے کی ’نرم‘ آخری ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد بھی پیشکشوں پر غور کر سکیں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

قطری بولی کے اعلان کے بعد یونائیٹڈ کے حصص میں تقریبا دو فیصد کا اضافہ ہوا تھا لیکن جمعے کو نیویارک سٹاک ایکسچینج بند ہوتے وقت قیمت میں 1.9 فیصد کمی ہوئی۔

ریٹکلف اور 41 سالہ شیخ جاسم دونوں نے سینڈ ہرسٹ میں برطانیہ کی ایلیٹ رائل ملٹری اکیڈمی سے تعلیم حاصل کی اور لڑکپن سے ہی یونائیٹڈ کے فین ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔

سال 2005 میں79 کروڑ پاؤنڈ (96 کروڑ ایک لاکھ ڈالر) کے عوض خریدنے کے بعد کلب کو بھاری قرضوں میں جکڑنے والے انتہائی غیر مقبول گلیزر خاندان نے 2021 میں ناکام یورپی سپر لیگ کی حمایت کرکے شائقین کو مزید مایوس کیا۔

ٹیلی گراف نے سعودی عرب کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) کے قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی کہ حریف پریمیئر لیگ کلب نیو کاسل یونائیٹڈ میں ان کی موجودہ شمولیت کے پیش نظر ریاست کی حمایت یافتہ بولی کا امکان کم ہے۔

تین بار یورپی چیمپیئن کی چھ ارب ڈالر میں فروخت سے چیلسی کا گذشتہ سال کا ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے۔

ایل اے ڈوگرز کے شریک مالک ٹوڈ بوہلی اور نجی ایکویٹی فرم کلیئر لیک کیپٹل کی سربراہی میں ایک کنسورشیم نے بلیوز(چیلسی) کے لیے 2.5 ارب پاؤنڈ ادا کیے جبکہ انفراسٹرکچر اور کھلاڑیوں میں مزید سرمایہ کاری کے لیے مزید 1.75 ارب پاؤنڈ دینے کا وعدہ کیا گیا۔

تاہم شیخ جاسم کی جانب سے جمعے کو جاری ہونے والے ایک بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ وہ ایک انفرادی شخص ہیں جن کا پی ایس جی کے مالک قطر سپورٹس انویسٹمنٹ گروپ سے کوئی تعلق نہیں۔

انگلش فٹ بال کی تاریخ کے کامیاب ترین کلبوں میں سے ایک یونائیٹڈ نے 2013 کے بعد سے پریمیئر لیگ نہیں جیتی اور 2017 کے بعد سے کوئی چاندی کا تمغہ جیتنے میں بھی ناکام رہا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال