کرستیانو رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو خیرباد کہہ دیا

یہ فیصلہ ایک متنازع انٹرویو کے بعد کیا گیا ہے جس میں 37 سالہ کھلاڑی نے کلب پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ وہ مینیجر ایرک ٹین ہیگ کے لیے ’کوئی احترام نہیں رکھتے۔‘

30 اکتوبر 2022 کو لی گئی اس تصویر میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے کرسٹیانو رونالڈو انگلش پریمیئر لیگ فٹ بال میچ سے قبل وارم اپ کرتے ہوئے (اے ایف پی)

پرتگال کے فٹ بال کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو فوری طور پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بی بی سی کے مطابق یہ فیصلہ ایک متنازع انٹرویو کے بعد کیا گیا ہے جس میں 37 سالہ کھلاڑی نے کلب پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ وہ مینیجر ایرک ٹین ہیگ کے لیے ’کوئی احترام نہیں رکھتے۔‘

فریقین نے کہا کہ رونالڈو کا یہ فیصلہ ’باہمی اتفاق‘ سے تھا۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’کلب اولڈ ٹریفورڈ میں دو اسپیلز میں ان کی زبردست شراکت کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتا ہے۔‘

بیان میں کرسٹیانو رونالڈو کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ ’مانچسٹر یونائیٹڈ ایرک ٹین ہیگ کے ساتھ ٹیم کی ترقی اور کامیابی کے لیے مل کر کام کرے گا۔‘

قبل ازیں انگلش پریمیئر لیگ کے فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے متذکرہ انٹرویو میں کہا تھا  کہ انہیں محسوس ہوتا ہے کہ کلب نے انہیں ’دھوکہ دیا‘ اور وہ کلب کے مینیجر ایرک ٹین ہیگ کی ’کوئی عزت نہیں کرتے۔‘

مانچسٹر یونائیٹڈ کے چھ ہفتے میں آخری میچ کے بعد صحافی پیئرز مورگن کو دیے گئے انٹرویو کے شائع ہونے والے 90 منٹ پر مبنی اقتباسات میں رونالڈو نے دعویٰ کیا کہ اس سال موسم گرما میں ٹین ہیگ نے انہیں کلب چھوڑ کر جانے پر مجبور کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے سر ایلکس فرگوسن کے جانے کے بعد کلب کی کارکردگی میں بہتری نہ آنے پر تنقید کی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

رونالڈو کے بارے میں اس حوالے سے قیاس آرائی کی گئی تھی کہ آیا وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر تھائی لینڈ اور آسٹریلیا کے پری سیزن دورے پر نہ جانے کے بعد تازہ ترین تبادلوں کے دوران اولڈ ٹریفرڈ کو خیرباد کہہ دیں گے۔

سیزن کے کمزور آغاز کے بعد ٹین ہیگ نے رونالڈو کو متبادل کھلاڑیوں میں شامل کر دیا لیکن اس کے بعد رونالڈو نے متبادل کے طور پر کھیلنے سے انکار کر دیا اور گذشتہ ماہ ٹوٹنہم کے خلاف فتح کے دوران میچ چھوڑ کر چلے گئے۔

ٹین ہیگ نے کہا کہ رونالڈو کا عمل ان ’معیارات اور اقدار‘ سے متصادم تھا جن کے حوالے سے ہیگ چاہتے کہ ان کے کھلاڑی ان پر عمل کریں جب کہ ڈچ مینیجر نے خبردار کیا کہ رونالڈو نے پھر اسی رویے کا مظاہرہ کیا تو اس کے ’نتائج‘ ہوں گے۔

 رونالڈو نے یونائیٹڈ کی ٹیم کے سابق ساتھی وین رونی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا، اس نکتہ چینی پر جو انہوں نے ان پر ٹوٹنہم کے خلاف آنے سے انکار پر کی۔ اخبار دا سن میں لکھتے ہوئے مورگن نے انکشاف کیا کہ رونالڈو کا کہنا تھا کہ ’میں نہیں جانتا کہ انہوں نے مجھ پر اس بری طرح کیوں تنقید کی، شاید اس وجہ سے کہ انہوں نے اپنا کیریئر ختم کر لیا تھا اور میں اب تک اعلیٰ سطح پر کھیل رہا ہوں۔ میں یہ نہیں کہوں گا کہ میں ان سے بہتر دکھائی دے رہا ہوں۔ جو حقیقت ہے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال