مانچسٹر یونائیٹڈ: رونالڈو کی پریکٹس میں ’خاندانی وجوہات‘ پر عدم شرکت

رونالڈو کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ گذشتہ سال اطالوی فٹ بال کلب جووینتس کو چھوڑ کر یونائیٹڈ میں واپس آنے کے بعد سے کلب کے زوال سے مایوس تھے۔

09 جون 2022 کو لی گئی اس فائل تصویر میں کرسٹیانو رونالڈو یو ای ایف اے نیشنز لیگ کھیلتے ہوئے (تصویر: اے ایف پی)

پرتگال کے سٹار فٹ بولرکرسٹیانو رونالڈو نے’خاندانی وجوہات‘کی بنا پر پیر کو مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ تربیتی کیمپ میں حصہ نہیں لیا۔

رونالڈو نے مبینہ طور پر چند دن پہلے ہی کلب انتظامیہ کو بتایا کہ وہ تربیتی کلب میں شمولیت چاہتے ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے وہ کھلاڑی جو اندرون ملک کھیل کا سیزن نہ ہونے کی وجہ سے دوسرے ملکوں میں جا کر کھیلنے میں مصروف تھے، شیڈول کے مطابق انہوں نے پیر کو سکواڈ کے باقی کھلاڑیوں سے ملنا تھا لیکن برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق رونالڈو اس مقصد کے لیے نہیں آئے۔ کلب نے یونائیٹڈ کے تربیتی گراؤنڈ میں نہ آنے کا رونالڈو کا عذر قبول کر لیا ہے۔

تاہم فٹ بال کے 37 سالہ کھلاڑی کی غیر موجودگی کو اولڈ ٹریفورڈ سے دور جانے کے لیے ان کے تازہ ترین قدم کے طور پر دیکھا جائے گا۔ رونالڈو کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ گذشتہ سال اطالوی فٹ بال کلب جووینتس کو چھوڑ کر یونائیٹڈ میں واپس آنے کے بعد سے کلب کے زوال سے مایوس تھے۔

مانچسٹر یونائیٹڈ پریمیئر لیگ میں چھٹے نمبر پر رہنے کے بعد آئندہ آنے والے سیزن میں چیمپئنز لیگ کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہا۔

فٹ بال کلب اجیکس سے نئے مینیجر ایرک ٹین ہیگ کی آمد کے باوجود رونالڈو کو مبینہ طور پر یقین نہیں تھا کہ مستقبل قریب میں یونائیٹڈ بڑے ٹائٹلز کے لیے مقابلہ کر پائے گا۔

اپنے کیریئر کے آغاز میں رونالڈو ایک ایسے کلب میں شامل ہونے کو ترجیح دینی تھی جو کھیل کے چوٹی کے انعامات کے لیے مقابلہ کرنے کی ان خواہش کو پورا کرنے کے قابل ہوتا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پانچ بارفرانسیسی ٹائٹل بیلن ڈی اور جیتنے والے رونالڈو جن کے یونائیٹڈ کے ساتھ معاہدے کی مدت میں ایک سال باقی ہے، چیمپئنز لیگ کے لگاتار 19 سیزن کھیل چکے ہیں اور وہ ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ سکور کرنے والے فٹ بولر ہیں۔

 ریئل میڈرڈ کے سابق سٹار رونالڈو کے ایجنٹ جارج مینڈس مبینہ طوران کے ممکنہ قدم کے بارے میں پر فٹ بال کلب بایرن میونخ اور چیلسی کو آگاہ کر چکے ہیں اس کے باوجود مانچسٹر یونائیٹڈ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اس بات پر قائم ہے کہ رونالڈو فروخت کے لیے نہیں ہیں۔

رونالڈو گذشتہ ٹرم میں 24 گولز کے ساتھ یونائیٹڈ کے سب سے زیادہ سکورر تھے لیکن ان کی مہم کو کئی مواقعے پر عوامی مایوسی کے باعث نقصان پہنچا کیوں کہ ٹیم پہلے نارویجین مینیجر اولا گونار سوکسٹر اور پھر عبوری باس رالف رینگنک کی قیادت میں ہاتھ پیر مارنے میں مصروف رہی۔

رونالڈو کی تربیت میں عدم موجودگی اس وقت سامنے آئی ہے جب مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم جمعے کو اپنے پری سیزن کے لیے ایشیا اور آسٹریلیا کے دورے پر روانہ ہونے والی ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل