مانچسٹر یونائیٹڈ نہیں خرید رہا ہوں: ایلون مسک

انگلش فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی قیادت اس وقت آنجہانی امریکی تاجر میلکم گلیزر کے چھ بچے کر رہے ہیں جنہوں نے 2005 میں فرنچائز میں کنٹرولنگ سٹیک لیا تھا۔

8 اگست 2017 کو سکوپی کے فلپ دوم ایرینا میں ریال میڈرڈ اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے درمیان یوئیفا سپر کپ فٹ بال میچ سے قبل ایک لڑکا مانچسٹر یونائیٹڈ کا پرچم دکھا رہا ہے (اے ایف پی/ارمینڈ نیمانی)

ارب پتی ایلون مسک نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو خریدنے کے بارے میں ایک ٹویٹ کو ’طویل عرصے سے جاری مذاق‘ کا حصہ قرار دیا ہے۔

ایلون مسک نے منگل کی شام ٹویٹ کیا کہ وہ مانچسٹر یونائیٹڈ فٹ بال کلب خرید رہے ہیں، تاہم یہ واضح نہیں کہ اس وقت ٹوئٹر خریدنے کی کوشش پر مقدمے میں الجھے ہوئے یہ ارب پتی سنجیدہ ہیں یا نہیں۔

ٹیسلا اور سپیس ایکس کے 51 سالہ سی ای او نے، جنہیں تفریح کے لیے سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز بیانات پوسٹ کرنے کی عادت ہے، امریکہ کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کی حمایت کے بارے میں ایک ٹویٹ کے جواب میں کہا: ’اس کے علاوہ میں مانچسٹر یونائیٹڈ خرید رہا ہوں آپ کا خیرمقدم۔‘

اس کی پوسٹ نے تیزی سے توجہ حاصل کی اور اسے چند گھنٹوں میں 36,000 سے زیادہ ری ٹویٹس اور تقریباً 200,000 لائکس موصول ہوئیں۔

انگلش فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی قیادت اس وقت آنجہانی امریکی تاجر میلکم گلیزر کے چھ بچے کر رہے ہیں جنہوں نے 2005 میں فرنچائز میں کنٹرولنگ سٹیک لیا تھا۔

لیکن جب ٹیسلا کے مالک سے پوچھا گیا کہ کیا وہ سنجیدہ ہیں، مسک نے جواب میں ٹویٹ کیا: ’نہیں، یہ ٹوئٹر پر ایک طویل عرصے سے جاری مذاق ہے۔ میں کوئی کھیلوں کی ٹیمیں نہیں خرید رہا ہوں۔‘

مانچسٹر یونائیٹڈ کے شائقین نے حالیہ برسوں میں ناقص کارکردگی پر ٹیم کی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ یورپ کی امیر ترین ٹیموں کی نئی ’سپر لیگ‘ شروع کرنے کے منصوبے میں شمولیت پر احتجاج کیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ریڈ ڈیولز کے نام سے مشہور مانچسٹر یونائیٹڈ گذشتہ سیزن میں انگلش پریمیئر لیگ میں چھٹے نمبر پر رہی تھی لیکن اس سال اس کا آغاز کچھ اچھا نہیں ہوا ہے۔

گذشتہ ہفتے کے آخر میں برینٹفورڈ کے ہاتھوں 0-4 کی ذلت آمیز شکست سمیت دو براہ راست ہار کے بعد مانچسٹر یونائیٹڈ اس وقت آخری نمبر پر بیٹھا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب وہ 30 سالوں میں چارٹ میں سب سے نیچے رہا ہے۔

22 اگست کو لیورپول کے گھر میں یونائیٹڈ کے اگلے میچ سے قبل گلیزر خاندان کی کلب کی ملکیت کے خلاف مزید مظاہروں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

جہاں تک ایلون مسک کا تعلق ہے، دنیا کے امیر ترین شخص نے حال ہی میں ٹیسلا کے تقریبا 7 ارب ڈالر مالیت کے حصص فروخت کیے ہیں اور وہ ٹوئٹر خریدنے کے اپنے پھنسے ہوئے منصوبے پر امریکی ریاست ڈیلاویئر میں ایک بڑی قانونی جنگ میں ہیں۔

ماضی میں کئی بار ایلون مسک ٹوئٹر پر مختلف خریداریوں کا اعلان کرتے رہے ہیں جو کہ آج تک پوری نہیں ہوئیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال