ٹوئٹر: وہ پرندہ جو ایلون مسک کے جال سے نکل گیا

ایلون مسک کی جانب سے 44 ارب ڈالر کے اس ممکنہ معاہدے سے پیچھے ہٹ جانے کے بعد ٹوئٹر نے عدالت سے رجوع کیا ہے۔

ظہور (130720220)

ٹوئٹر نے دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے خلاف قانونی جنگ کا آغاز کر دیا ہے کیونکہ وہ ٹوئٹر خریدنے کے سودے سے دستبردار ہو چکے ہیں۔

ایلون مسک کی جانب سے 44 ارب ڈالر کے عوض اس  خریداری سے پیچھے ہٹ جانے کے بعد عدالت سے رجوع کیا گیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایلون مسک نے رواں برس اپریل میں ٹوئٹر خریدنے کی ڈیل پر دستخط کیے تھے۔

بعد میں وہ یہ کہہ کر اس معاہدے سے دستبردار ہو گئے تھے کہ ٹوئٹر جعلی اکاؤنٹس کی تعداد کے بارے میں معلومات فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے۔

ٹوئٹر کی جانب سے امریکی عدالت میں درخواست کی گئی ہے کہ ایلون مسک کو حکم جاری کیا جائے کہ طے شدہ معاہدے کے مطابق فی شیئر 54 اشاریہ 20 ڈالر کی رقم کے عوض سودا مکمل کیا جائے۔

ٹوئٹر کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ’ایلون مسک نے پہلے خود معاہدہ تجویز کیا، پھر ایک معاہدے پر دستخط کیے، لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ وہ اپنا ذہن تبدیل کر کے اور سٹاک ہولڈر کی قدر تباہ کرنے کے بعد ایک طرف ہو سکتے ہیں۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کارٹون