اپوزیشن اجلاس: وزیر اعلیٰ کے لیے حمزہ شہباز کے 199 ووٹ

اس انتخاب کی آئینی حیثیت تو ابھی طے نہیں ہوئی مگر اپوزیشن کے مطابق انہوں نے اپنے امیدوار کو آئینی اجلاس میں منتخب کرلیا ہے۔

حمزہ شہباز نے کامیابی کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایوان نے انہیں منتخب کر کے عمران خان پر عدم اعتماد کردیا (تصویر: ارشد چوہدری)

وزیراعظم پاکستان عمران خان کے خلاف متحدہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو مسترد ہونے کے چوتھے روز سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کی سماعت جاری رہی جبکہ پنجاب میں بھی گہما گہمی رہی جہاں اسمبلی کو بند کیے جانے کے بعد اپوزیشن نے ایک ہوٹل میں منعقد اسمبلی اجلاس میں حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب منتخب کیا۔ 

قارئین کو ملک کی سیاسی صورت حال سے آگاہ رکھنے کے لیے انڈپینڈنٹ اردو نے لائیو پیچ چلایا، جسے اب ختم کیا جا رہا ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی سیاست