خیبر پختونخوا میں پولیو مہم کے شروع ہوتے ہی ضلع مہمند میں فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار جان سے گئے جبکہ ٹانک میں چار پولیو ورکرز کو اغوا کر لیا گیا۔
پاکستان پولیو پروگرام کے مطابق ایک ہفتے پر محیط انسداد پولیو مہم میں پانچ سال تک عمر کے ساڑھے چار کروڑ سے زیادہ بچوں کو پولیو ویکسین اور وٹامن اے کے قطرے پلائے جائیں گے۔