لاس اینجلس کے قریب واقع شہر آرٹیشیا میں ایک انڈین جیولری اور فیشن سٹور کے مالک دھیرج وتھا نے کہا: ’انڈیا کو روس سے تیل خریدنے کی سزا مل رہی ہے۔ ہمیں اس سے کیا لینا دینا؟ ہم بڑے لڑکوں کی لڑائی کے بیچ میں پھنس گئے ہیں، میں اسے یہی کہوں گا۔‘
انڈیا
ماہرین معاشیات کے خیال میں صدر ٹرمپ کی جانب سے انڈیا پر اضافی 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے فیصلے نے انڈین معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہونے کا خدشہ پیدا کر دیا ہے۔