برطانوی بحریہ کے ریٹائرڈ ریئر ایڈمرل اور موجودہ کنسلٹنٹ جون پینٹریتھ کہتے ہیں کہ بارودی سرنگوں کے بچھے ہونے کا محض خطرہ ہی جہازوں روکنے کے لیے کافی ہے۔
عالمی تنظیم ’دا لینڈ مائن مانیٹر‘ کی جانب سے شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق شام نے بارودی سرنگوں سے ہونے والے جانی نقصان کے حوالے سے افغانستان اور کولمبیا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، جو اس سے پہلے اس لسٹ میں سرفہرست ممالک تھے۔