وزارت اطلاعات نے گذشتہ تین ماہ کے دوران موصول ہونے والے تحائف کی تفصیل جاری کی جب کہ کابینہ ڈویژن نے اپنی ویب سائٹ پر 2002 سے اب تک تحائف کا ریکارڈ فراہم کر دیا۔
نیب کا نیا ریفرنس 10 قیمتی تحائف خلاف قانون پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے۔ گراف واچ، رولیکس گھڑیاں، ہیرے اور سونے کے سیٹ کیس کا حصہ ہیں، تحفے قانون کے مطابق اپنی ملکیت میں لیے بغیر ہی بیچے گئے۔