جنگلات

ماحولیات

درختوں کے مقروض

ہم ان درختوں کے مقروض ہیں جن کی بدولت ہم ایک اچھے ماحول میں رہتے، سانس لیتے اور ان گنت فائدے اٹھاتے ہیں۔ عالمی یوم جنگلات پر خصوصی تحریر

فراز خان ہم درخت کیوں لگائیں؟

خیر خود سے تو دل میں خیال ہی نہیں آتا لیکن اگر کوئی کہہ دے کہ بھائی اپنی زندگی میں ایک پودا زمین میں لگا دو تاکہ آگے چل کر وہ درخت بن جائے تو اکثر لوگوں کا یہی جواب ہوتا ہے کہ ایسی محنت کا کیا فائدہ، جس کا ثمر ہمیں اپنی زندگی میں حاصل نہ ہو۔