چاند سے جڑی رومانوی کہانیوں سے لے کر جدید خلائی مشنز تک، انسان کی جستجو کا سفر جاری ہے جہاں اپالو مشن کی تاریخی کامیابی سے لے کر آرٹیمس 2 کے حالیہ سفر تک چاند ہی مرکز نگاہ ہے۔
چین کی خلائی ایجنسی نے گذشتہ ہفتے چاند پر اُترنے والے خلائی جہاز کے ابتدائی تجربے کے بعد کہا کہ اس کا 2030 تک چاند پر انسانوں کو اتارنے کا منصوبہ شیڈول کے مطابق جاری ہے۔