کیا آپ اپنی سوچوں سے بھاگتے ہیں؟ کیا آپ کو ہر دوسرے گھنٹے کوئی بات کرنے والا چاہیے ہوتا ہے؟ کیا آپ کے پاس اکیلے وقت میں کچھ کرنے کو نہیں ہوتا ۔۔۔ اگر یہ سب ہے تو اکیلا پن آپ کے بس کی بات نہیں، آپ نارمل انسان ہیں۔
دوست
دھرتی کا بوجھ بیل کو لگتا تھا کہ اس کے سینگوں پر ہے، وہ سینگ بھی بدلتا تھا تو زلزلہ آ جاتا تھا، پھر بیل مر گیا اور زمین ٹکی رہی، کسی کا کیا گیا؟ بیل بے چارہ ایک ہی جگہ سینگ بدلتا بدلتا ختم ہو گیا، کون کرے گا اس سے تعزیت؟