دستاویزات کے مطابق پی ٹی اے نے الیکٹرانک فراڈ سے متعلق 15 ہزار 706 سے زائد لنکس کی جانچ پڑتال کے بعد 96 فیصد لنکس بلاک کر دیے۔
این سی سی آئی اے نے کہا ہے کہ سرکاری حکام کا روپ دھار کر سکیم کے کیسز میں دھوکہ باز خود کو این سی سی آئی اے، ایف آئی اے، پولیس، یا عدالتوں کے افسران ظاہر کر کے شہریوں کو گرفتاری یا قانونی کارروائی کی دھمکیاں دیتے ہیں۔