20 لاکھ ڈالر فراڈ کے بعد فرار انڈین جوڑے پر نیوزی لینڈ میں مقدمہ

نیہا شرما نیوزی لینڈ میں اپنے بچے کے ساتھ جیل میں ہیں جبکہ ان کے شوہر سزا کے منتظر ہیں۔

امان دیپ شرما نے بھی جرم کا اعتراف کیا اور انہیں 19 جون کو سزا سنائی جائے گی (انواتو)

انڈین نژاد ایک جوڑے نے نیوزی لینڈ کی وزارت اطفال کو 20 لاکھ ڈالر کا دھوکہ دیا اور ون وے بزنس کلاس کے ٹکٹ پر اپنے آبائی شہر واپس جانے سے قبل بیرون ملک بینک اکاؤنٹس میں رقم منتقل کر دی۔

نیہا شرما اور ان کے شوہر امن دیپ شرما نے 2021 اور 2022 کے درمیان نیوزی لینڈ کی وزارت برائے اطفال اورنگا تماریکی کو نشانہ بنانے والی دھوکہ دہی کی سکیم سے متعلق الزامات کا اعتراف کیا ہے۔

شرما نے جعلی حوالہ جات کا استعمال کرتے ہوئے فروری 2021 میں پراپرٹی اور عمارتوں کی منیجر کے طور پر اورنگا تماریکی میں ملازمت کی تھی۔

انہیں اس فراڈ میں ملوث ہونے پر رواں ماہ تین سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، جس میں اپنی ملازمت کے حصول کے لیے جعلی ریفرنسز کا استعمال اور اپنی شادی یا مفادات کے ٹکراؤ کا انکشاف کیے بغیر اپنے شوہر کی کمپنی ڈیوائن کنکشن لمیٹڈ کو 21 لاکھ نیوزی لینڈ ڈالر (929,848 پاؤنڈ) دینا شامل ہے۔

امان دیپ شرما نے بھی جرم کا اعتراف کیا اور انہیں 19 جون کو سزا سنائی جائے گی۔

انہوں نے فروری 2018 میں اپنی تعمیراتی کمپنی ڈیوائن کنکشن لمیٹڈ کو شامل کیا اور اسے کرائسٹ چرچ میں دنوں میاں بیوی کے پتے پر رجسٹر کیا۔ نیوزی لینڈ ہیرالڈ نے کہا کہ میڈیا جمعے تک ان کی درخواستوں پر رپورٹنگ کرنے سے قاصر تھا جب تک کہ ان کے شوہر نے بھی جرم کا اعتراف کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

طویل عرصے سے چل رہے اس معاملے کی تحقیقات کی قیادت کرنے والے سنگین فراڈ آفس نے کہا ہے کہ اس کیس میں ’سزائیں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہیں۔‘

یہ کیس ’ذاتی فائدے کے لیے اعتماد کے عہدے کا غلط استعمال کرنے کے سنگین نتائج کو تقویت دیتا ہے، خاص طور پر جب عوامی فنڈز شامل ہوں۔‘

دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ ’اس طرح کی توہین عوامی اعتماد کو ٹھیس پہنچاتی ہے اور نیوزی لینڈ کے سرکاری اداروں کی سالمیت اور سرمایہ کاری کے لیے ایک محفوظ جگہ کے طور پر ہماری ساکھ کو نقصان پہنچاتی ہے۔ یہ ضروری ہے کہ ہم اس طرح کے رویے کو روکنے کے لیے کارروائی کریں۔‘

شرما خاندان کے خلاف الزامات جون 2023 میں ایس ایف او کے ذریعے دائر کیے گئے تھے۔

یہ مقدمہ سرکاری ملازمین کی سخت جانچ پڑتال کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالتا ہے، خاص طور پر جب وہ ایک ادارے سے دوسرے ادارے میں منتقل ہوتے ہیں۔

بچوں کی وزارت میں ملازمت حاصل کرنے کے بعد، نیہا شرما نے اپنے شوہر امان دیپ شرما سے تعلق ظاہر کیے بغیر ان کی کمپنی ’ڈوائن کنیکشن لمیٹڈ‘ کو اورنگا تاماریکی کے ٹھیکیداروں کی فہرست میں شامل کر دیا، جو مفادات کے ٹکراؤ کے ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔

جولائی 2021 اور اکتوبر 2022 کے درمیان نیہا شرما نے 326 بِلوں کی منظوری دی، جس کے نتیجے میں ڈیوائن کنکشن لمیٹڈ کو مختلف جائیدادوں پر کام کرنے کے لیے مجموعی طور پر 21 لاکھ نیوزی لینڈ ڈالر سے زائد کی 103 ادائیگیاں کی گئیں، جن میں تی پونا وائی اور ٹی اورنگا جیسی یوتھ جسٹس سہولیات بھی شامل ہیں۔

یہ کمپنی منظور شدہ سپلائر نہیں تھی اور اس کو دوسرے ٹھیکیداروں کے مقابلے میں ترجیحی طور پر کام دیا گیا۔

2022 کے آخر میں اس وقت شکوک و شبہات پیدا ہوئے جب اورنگا تاماریکی کے اندرونی آڈٹس نے ڈوائن کنیکشن کی رسیدوں اور کام میں بے ضابطگیاں ظاہر کیں، اور بعد میں شبہات اس وقت مزید بڑھ گئے جب معلوم ہوا کہ کمپنی نیہا شرما کے رہائشی پتے پر رجسٹرڈ ہے۔

اس کیس کی تحقیقات کے لیے ایس ایف او (سیریس فراڈ آفس) کے حوالے کر دیا گیا، جس نے مارچ 2023 میں اس جوڑے کی کرائسٹ چرچ میں موجود جائیداد پر چھاپہ مارا، جہاں تین جائیدادیں، تین گاڑیاں، اور 800,000 نیوزی لینڈ ڈالر کے نقد اثاثے برآمد ہوئے۔

کچھ ہی عرصے بعد، دونوں نے سنگاپور ایئر لائنز کی بزنس کلاس میں انڈیا کے شہر چنئی کے لیے یک طرفہ ٹکٹیں بک کروا لیں۔

یہ سفر مشکوک لگا کیونکہ ان دونوں کا شیڈول مصروف تھا، جس میں ایک حمل بھی شامل تھا، اور شرما خاندان نے والدین کی تعلیم کے ایک کورس میں بھی داخلہ لیا ہوا تھا۔

اماندیپ شرما نے دارالحکومت آکلینڈ کے دو سفر بک کیے تھے، جبکہ نیہا نے ایک بیبی ایکسپو کے لیے دو ٹکٹیں خریدی تھیں۔

انہوں نے 14 اپریل 2023 کو پرواز میں سوار ہونے سے قبل اپنی جائیدادیں اور گاڑیاں فروخت کرنے کی کوشش کی اور اپنے بینک اکاؤنٹس سے تقریباً آٹھ لاکھ نیوزی لینڈ ڈالر کی نقد رقم انڈیا میں موجود اکاؤنٹس میں منتقل کر دی۔

تاہم، نیوزی لینڈ پولیس نے انڈین حکام کے تعاون سے انڈیا میں منتقل کی گئی رقم کو منجمد کر دیا۔ ہائی کورٹ نے مجرمانہ آمدنی کی بازیابی کے قانون 2009 کے تحت اس جوڑے کی نیوزی لینڈ میں موجود جائیدادوں پر ضبطی کا حکم جاری کیا۔

جون 2023 میں اپنی ابتدائی پیشی کے دوران، نیہا شرما کے وکیل نے بتایا کہ وہ حال ہی میں ماں بنی ہیں اور انڈیا سے اپنے بچے کے ساتھ نیوزی لینڈ واپس آنے کا ارادہ رکھتی تھیں جوں ہی ان کی حالت اجازت دے گی۔

وہ اسی سال بعد میں نیوزی لینڈ واپس آ گئیں۔

انہوں نے وزارت میں ملازمت حاصل کرنے کے لیے دستاویزات میں جعلسازی کرنے کا اعتراف بھی کیا۔

انہوں نے اپنے پچھلے آجر کے دو افراد کی طرف سے دی جانے والی حوالہ جات کی جعلی دستاویزات تیار کیں۔

وہ اس وقت اپنی بچی کے ساتھ ماؤں اور بچوں کے یونٹ میں قید ہیں۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا