فرقہ واریت

سوشل میڈیا پہ فرقہ جیتا یا آپ؟

سوشل میڈیا پہ ہم سب اپنے آپ کو ایک انتہائی روشن ضمیر، ذمہ دار، حق پرست اور سچائی کے راستے پہ چلنے والا انسان سمجھتے ہیں۔   جب ہم اچھی طرح خود کو یہ سمجھ لیتے ہیں تو ہمارے لیے ضروری ہو جاتا ہے کہ ہم دوسروں کو بھی اس راستے کی طرف لے کر آئیں۔