فوجی عدالت

فوج میں سول ملازم اگر جاسوسی کرے تو ٹرائل کہاں ہو گا؟ آئینی بینچ

سپریم کورٹ میں سویلین کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل سے متعلق اپیلوں کی سماعت کے دوران آئینی بینچ کے جج جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ آرمی میں سول ملازمین بھی ہوتے ہیں، اگر سول ملازم دشمن ملک کے لیے جاسوسی کرے تو ٹرائل کہاں ہو گا؟