امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو روس کی دو سب سے بڑی تیل کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے شکایت کی کہ یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے روسی صدر ولادی میر پوتن کے ساتھ ان کی بات چیت ’کسی سمت نہیں جا رہی۔‘
معاشی پابندیاں
ویب سائٹ کاسٹیلم ڈاٹ اے آئی، جو روس کے خلاف پابندیوں کی نگرانی کرتی ہے، کا کہنا ہے کہ جاپان میں جی سیون کے اجلاس سے قبل اور یوکرین پر حملے کے بعد روس پر تقریباً ساڑھے بارہ ہزار پابندیاں لگائی گئیں۔ 2014 سے لگائی گئی 2695 پابندیاں ان کے علاوہ ہیں۔