ہم سب کو معلوم ہے، موبائل کی ایپس اس طرح سے بنائی جاتی ہیں کہ بندہ کھولے تو بس انہی کا ہو جائے لیکن اس سب سے بچنا کیسے ہے؟ دماغ کو سکون میں کیسے لانا ہے؟ موبائل پہ جو توجہ بٹتی ہے، اس کا حل کیسے نکالنا ہے؟
وقت
زندگی نری سودے بازی ہے۔ اچھی یادیں بنانی ہیں تو ان کی قیمت ہوگی، اچھا مستقبل بنانا ہے تو وقت اور محنت کا سرمایہ درکار ہوگا، حال اچھا رکھنا ہے تو مستقبل کا سودا پہلے طے کرنا ہوگا اور ماضی جو کبھی اچھا تھا تواس کے دام تم حال میں چکا رہے ہو اور چکاتے رہوگے۔