محسن رضایی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات میں کہا کہ ’تمام افزودہ جوہری مواد ایران ہی میں رہے گا۔ افزودہ جوہری مواد کا ایک ذرہ بھی ملک سے باہر نہیں جائے گا۔‘
پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے منگل کو تہران میں ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ان کے ہمراہ تھے۔