حکومت پنجاب نے صوبے میں محفوظ سفر اور حادثات کی روک تھام کے پیش نظر موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترمیم کے بعد زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ العمل کر دی اور صرف چار روز میں ہزاروں مقدمات اور گرفتاریاں کی ہیں۔
چالان
ایک لاکھ 27 ہزار چار سو روپے جرمانہ ادا کرنے والے محمد پرویز نے بتایا: ’رات دو بجے سگنل پر اکثر صرف میری ہی گاڑی کھڑی ہوتی ہے تو میں کہتا ہوں کہ بس ٹھیک ہے نکل جانا چاہیے اور پھر ایک ہی سڑک پر تین تین اشارے کٹ جاتے ہیں۔‘