گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر شہزاد اعوان کا کہنا ہے کہ چار دن میں ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کرائے مزید پانچ فیصد بڑھا رہے ہیں۔
گوادر کے ماہی گیر اپنی کشتیاں چلانے کے لیے ایرانی ڈیزل کا استعمال کیا کرتے تھے، جو انہیں پاکستان کے مقابلے میں کم قیمت پر ملتا تھا، لیکن اب اس تیل کی بندش نے ماہی گیری کی صنعت کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔