محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق اسلام آباد اور پوٹھوہار میں بارش سے متعلق تو ایڈوائزری جاری کی گئی ہے لیکن ژالہ باری سے متعلق خبریں درست نہیں۔
ژالہ باری
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ جمعے اور ہفتے کو خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، پوٹھوہار ریجن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ طوفان اور بعض مقامات پر شدید بارش اور ژالہ باری بھی متوقع ہے۔