بچے کو بچہ رہنے دیں۔ اس کی مصنوعی کامیابی کو اتنے فخر سے مت دیکھیں کہ جب اصل زندگی میں چار پیسے کمانے کا موقع آئے یا کہیں کچھ کر کے دکھانے کا وقت پڑے تو وہ بچہ اپنی اس آسمانی کرسی سے نیچے ہی نہ اترے جس پر آپ نے اسے بٹھا دیا ہے۔
مہاتما کے لیے جان دینے والے بہت ہوتے ہیں لیکن اسے آدمی سمجھ کے دکھ درد سننے والا کوئی نہیں ملتا۔