باغی رکن آغا روح اللہ نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں بتایا کہ ان کی کانفرنس کے دو سیشن خصوصی طور پر آرٹیکل 370 پر مرکوز تھے۔ ’شوشہ پھیلایا گیا کہ اس آرٹیکل پر بات کرنا ملک دشمنی ہے میں نے اپنے نوجوانوں کو دہلی میں لاکر اس خوف کو ختم کرنے کی سعی کی۔‘
اجلاس میں اس وقت ہنگامہ برپا ہو گیا جب بھارتیہ جنتہ پارٹی (بی جے پی) نے مطالبہ کیا کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے خلاف قرارداد سے متعلق پی ڈی پی رہنما کے بیان کو حذف کیا جائے اور قرارداد کو مسترد کر دیا جائے۔