فن چوہا سکرین پر ہیرو اور اصل میں ولن کیوں؟ جیری کو ہم اس لیے پسند نہیں کرتے کہ وہ چوہا ہے۔ اس لیے پسند کرتے ہیں کہ وہ کمزور ہے، جسمانی طور پر ہر لحاظ سے بے بس، لیکن عقل مند بلکہ شاطر ایسا کہ جب جیسے چاہے گھما دے۔