چوہا باربی کیو: کمبوڈیا کا سستا ترین سٹریٹ فوڈ

باربی کیو کی قیمت کا تعین چوہے کے سائز کے مطابق کیا جاتا ہے اور ایک بار بی کیو 40 سے لے کر 200 روپوں تک میں مل جاتا ہے۔

مختلف مواقع پر ہم اور آپ سب ہی بیف اور چکن باربی کیو کا لطف اٹھاتے ہیں لیکن کمبوڈیا کے شہریوں نے ایک اور ہی ترکیب ڈھونڈ نکالی ہے۔

مغربی کمبوڈیا کے صوبے بٹام بانگ میں سڑک کنارے واقع کچھ ڈھابوں پر ’چوہا باربی کیو‘ دستیاب ہے، جو یہاں کی سستی ترین خوراک ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایسے ہی ایک ڈھابے کی مالک ما لِس روزانہ 20 کلو چوہوں کا باربی کیو فروخت کرتی ہیں۔

باربی کیو کی قیمت کا تعین چوہے کے سائز کے مطابق کیا جاتا ہے اور ایک بار بی کیو 40 سے لے کر 200 روپوں تک میں مل جاتا ہے۔

ما لِس کہتی ہیں کہ وہ کمبوڈیا کے نئے سال کے جشن یا واٹر فیسٹیول کے مواقعوں پر بڑے سائز کے 180 چوہے فروخت کر دیتی ہیں۔

چوہا باربی کیو کھانے والوں کا کہنا ہے کہ اس کا ذائقہ چکن یا گائے کے گوشت جیسا ہوتا ہے۔

سڑک کنارے موجود ان ڈھابوں پر اکثر و بیشتر یار دوست جمع ہو کر کولڈ ڈرنک کے ساتھ چوہوں کے مزے اڑاتے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی میگزین