کھانے کے بعد صرف 10 سے 15 منٹ کی تیز چہل قدمی خون میں شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے، پیٹ پھولنے اور کھانے کے بعد ہونے والی سستی کو کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔
چھ دہائیوں سے ہمیں یہ بات سمجھائی گئی ہے کہ روزانہ 10 ہزار قدم چلنا اچھی صحت کے لیے ضروری ہے لیکن اب ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ تین سے چار ہزار قدم چلنا ہی کافی ہے اور جو لوگ گھر کے کام کرتے ہیں وہ اس سے بھی کم چہل قدمی سے صحت مند رہ سکتے ہیں۔