’کتا سمجھ لیا تھا‘ مگرمچھ کاٹنے سے راہگیر زخمی

ایف ڈبلیو سی کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں 13 لاکھ مگرمچھ پائے جاتے ہیں۔ مگرمچھ کے کاٹنے کے 442 واقعات ہو چکے ہیں جن میں جانوروں کو اشتعال نہیں دلایا گیا تھا۔

17 مئی 2021 کو کیواہ آئی لینڈ پر دکھنے والا ایک مگرمچھ (فائل تصویر: اے ایف پی)

امریکہ میں پولیس نے کہا ہے کہ ریاست فلوریڈ کے موٹل میں ٹھہرے مہمان کا سات فٹ طویل اس مگرمچھ سے پالا پڑ گیا جسے انہوں نے کتا سمجھ لیا تھا۔

49 سالہ شخص جن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، ان پر منگل کو آدھی رات کے قریب ایک مگرمچھ نے اس وقت حملہ کر دیا جب وہ سرسوٹا کاؤنٹی میں واقع وارم منرل سپرنگز موٹل کے باغ میں چہل قدمی کر رہے تھے۔

ڈبلیو ٹی وی ٹی نیوز کے مطابق مذکورہ شخص کا کہنا ہے کہ چہل قدمی کے دوران انہوں نے ایک سیاہ سایہ دیکھا جو جھاڑیوں کے درمیان حرکت کر رہا تھا لیکن وہ  گھبرائے نہیں کیوں کہ انہوں نے سوچا کہ یہ کوئی کتا ہے جس کی رسی طویل ہے۔ ’اسی لیے انہیں راستہ تبدیل کرنے کی فکر نہیں ہو رہی تھی۔‘

شیرف آفس نے کہا کہ ایسا تب ہوا جب مگرمچھ نے انہیں کاٹ لیا۔’انہیں پٹھے/ ٹشو سے پکڑ کر کھینچ لیا۔ جب مذکورہ شخص نے بچنے کی کوشش کی تو انہوں نے کہا انہیں محسوس ہوا کہ مگرمچھ ان کی ٹانگ کے ایک حصے کو چیر رہا ہے۔

سرسوٹا کاؤنٹی کے ڈپٹی جو مدد کے لیے کی گئی دوسری ٹیلی فون کال کی وجہ سے قریب ہی تھے انہیں مذکورہ شخص کی چیخیں سنائی دیں۔ وہ ان کے قریب پہنچے اور ہنگامی حالات میں طبی امداد فراہم کرنے والے یونٹ کو کال کی۔

مذکورہ شخص کو غیر مہلک زخموں کے علاج کے لیے فوری طور پر سرسوٹا میموریل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تب سے وہ ہسپتال جا چکے ہیں۔ مگرمچھ کو موقعے سے ہٹا دیا گیا اور مگرمچھوں کو پکڑنے والے نے اسے قابو کر لیا۔ فلوریڈا فش اینڈ وائلڈ لائف کنزرویشن کمیشن (ایف ڈبلیو سی) کا کہنا ہے کہ مگرمچھ کو قریبی فارم میں منتقل کر دیا گیا جہاں مگرمچھوں کو کاٹا جاتا ہے۔

ایف ڈبلیو سی کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں 13 لاکھ مگرمچھ پائے جاتے ہیں۔ مگرمچھ کے کاٹنے کے 442 واقعات ہو چکے ہیں جن میں جانوروں کو اشتعال نہیں دلایا گیا تھا۔ جب ایف ڈبلیو نے ریکارڈ رکھنا شروع کیا ان واقعات کے نتیجے میں 1848 سے 26 اموات ہو چکی ہیں۔

مگرمچھ گالف کورسز، گھروں کے عقبی صحن، سڑکوں اور قریبی تالابوں میں دیکھے جا چکے ہیں۔ خطرے سے دوچار نسل کے قانون کے تحت مگرمچھوں کو وفاقی سطح پر تحفظ حاصل ہے لیکن انہیں فلوریڈا کے کاٹنے کے پروگرام کے تحت کاٹا جا سکتا ہے اور 15 اگست سے یکم نومبر تک شکار کے سیزن کے دوران اجازت نامے کے ساتھ ان کا شکار کیا جا سکتا ہے۔

© The Independent

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ