کیا 10 ہزار قدم چلنے سے وزن کم ہوتا ہے؟

ایک تحقیق کے مطابق دن میں 10 ہزار قدم چلنے سے درحقیقت وزن میں اضافے کو نہیں روکا جا سکتا، یا وزن میں کمی نہیں ہوگی۔

امریکی شہر نیویارک میں 13 اپریل 2022 کو لوگ چہل قدمی کر رہے ہیں (فائل تصویر: اے ایف پی)

گذشتہ چند سالوں کے دوران یہ نظریہ کافی مقبول ہو چکا ہے کہ ایک دن میں ایک ہزار قدم چلنا اچھی صحت اور وزن میں کمی کے لیے نہایت اہم ہے۔

تاہم ایک تحقیق کے مطابق دن میں 10 ہزار قدم چلنے سے درحقیقت وزن میں اضافے کو نہیں روکا جا سکتا، یا وزن میں کمی نہیں ہوگی۔

کیا وزن کے حوالے سے ہزاروں قدم چلنے سے واقعی کوئی فرق پڑ رہا ہے، یہ جاننے کے لیے برگھم ینگ یونیورسٹی(بی وائی یو) کے ایکسرسائز سائنس ڈیپارٹمنٹ کے محققین نے  نیوٹریشن، ڈائٹیٹکس اور فوڈ سائنس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھیوں کے ساتھ مل کر کالج کے نئے طلبہ پر ایک مطالعہ کیا۔

مطالعے کے حصے کے طور پر محققین نے کالج کے پہلے چھ ماہ کے دوران 120 نئی آنے والی خواتین کا تجزیہ کیا۔

انہوں نے ایک ایک قدم گننے کے تجربے میں حصہ لیا، شرکا 24 ہفتوں تک ہفتے میں چھ دن 10 ہزارساڑھے 12 ہزار یا 15 ہزار قدم روزانہ چلتے تھے۔

قدموں کے علاوہ محققین نے طلبا کی کھانے میں لی جانے والی کیلوریز کی مقدار اور وزن کا بھی حساب رکھا۔

جنرل آف اوبیسیٹی نامی جریدے میں شائع ہونے والے نتائج کے مطابق قدموں کی تعداد طلبا کے وزن  کو بڑھنے سے نہیں روک سکی۔ یہاں تک کہ ان لوگوں کا وزن  بھی جو روزانہ 15 ہزار قدم پیدل چل رہے تھے۔

بلکہ محققین نے کو پتہ چلا کہ یہ مدت پوری ہونے کے بعد طلبا کے وزن میں اوسطا 3.5 پونڈ کا اضافہ ہوا۔ سابقہ تجربات کے دوران بھی سکول میں نئے آنے والے طلبا کا پہلے سال اتنا ہی وزن بڑھا تھا۔

محققین نے لکھا کہ:’ قدموں کی گنتی کے تجربے میں شامل گروپ کے درمیان وزن میں اضافے کی طرف توجہ میں کمی حیرت انگیز تھی جیساکہ ہر قدم کے ساتھ جسمانی سرگرمی میں بتدریج اضافہ ہوتا ہے اور جسمانی سرگرمی توانائی کے اخراج میں اضافہ کرتی ہے اور توانائی کے توازن کو تبدیل کرتی ہے۔‘

ان نتائج میں سے بی وائی یو میں ورزش سائنس کے پروفیسر مرکزی مصنف بروس بیلی نے یہ نتیجہ اخذ کیا: ’ہمیشہ صرف ورزش ہی وزن کم کرنے کا سب سے موثر طریقہ نہیں ہوتا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’اگر آپ قدم گنتے ہیں تو اس سے جسمانی سرگرمی میں اضافے کا فائدہ ہوسکتا ہے لیکن ہمارے مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ اس سے وزن برقرار یا وزن میں اضافے کو روکا نہیں جا سکتا۔‘

تاہم محققین نے یہ ضرور نوٹ کیا کہ زیادہ  قدم چلنے سے طلبا کی’جسمانی سرگرمیوں کے معمولات‘ پر مجموعی طور پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔‘

انہوں نے کہا کہ:’اس کے جذباتی اور صحت کے  دیگر فوائد بھی ہو سکتے ہیں۔‘

ورزش سائنس کے پروفیسربیلی نے کہا کہ: ’زیادہ قدم چلنے کے مشورے کا سب سے بڑا فائدہ لوگوں کو سست طرز زندگی سے نکالنا ہے۔ زیادہ قدم چلنا ہمیشہ آپ کے لیے بہترہے۔ اگرچہ صرف ایسا کرنے سے وزن میں اضافے کو نہیں روکا جاسکتا۔‘

ایک دن میں ایک ہزار قدم چلنے کے فوائد کے متعلق ماضی کے مطالعات سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ اس تکنیک کا وزن پر کوئی اثر نہیں پڑ سکتا اور اس ورزش سے اکثر زیادہ فائدہ نہیں ہوتا۔

یہ مضمون اصل میں جنوری 2021میں شائع ہوا تھا۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی صحت