سٹیون کٹس
دی انڈپینڈنٹ
لانگ ریڈ

کیا مستقبل کے خلائی جہاز شمسی بادبانوں سے چلیں گے؟

ہم سب سائنس فکشن فلموں میں دیکھ چکے اور یقیناً توقع کرتے ہیں کہ ایک دن خلا کا سفر معمول کی بات ہو گا۔ لیکن خلا میں وسیع پیمانے پر سفر کی حقیقی صورت حال کیا ہے؟ ایک امکان مشہور برطانوی جہاز راں فرانسس ڈریک کی طرح خلا کا سفر ہے۔