پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری گلیمر سے ہٹ کر مضبوط کہانی، سماجی مسائل اور گہرے کرداروں کی طرف واپس آ رہی ہے، جہاں بہتر تحریر، ہدایت کاری اور او ٹی ٹی کے امکانات نے ڈرامے کو محض تفریح کے بجائے سماج کا آئینہ بنا دیا ہے۔
ٹی وی انڈسٹری
سلطانہ صدیقی نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب انہوں نے یہ چینل شروع کیا تو اس وقت ملک میں بھارتی مواد عام تھا اور نجی ٹیلی ویژن نیٹ ورکس پر پتہ نہیں کیا کیا دکھایا جا رہا تھا، انہیں یہ صورت حال پسند نہیں تھی۔